جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ اوررام بن میں پاکستان میں مقیم ۸ ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپے  

تلاشیوں کا مقصد اضلاع میں عسکریت پسندوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-25
in اہم ترین
A A
کشتواڑ اوررام بن میں پاکستان میں مقیم ۸ ملی ٹنٹوں کے گھروں پر چھاپے  
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ (ایس آئی یو) نے بدھ کے روز کشتواڑ اور رامبن اضلاع میں متعدد مقامات پر آٹھ پاکستان میں مقیم دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ چھاپے کشتواڑ کے پیڈر، کیشوان اور ٹھکرائی اور رامبن کے کھاری اور بانہال میں ان دہشت گردوں کی طرف سے چناب وادی کے علاقے میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ڈالے گئے۔
کشتواڑ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس‘ خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ آزاد حسین، غازی الدین، بشیر احمد مغل اور ستار دین عرف رجب کے گھروں کی تلاشی جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت لی گئی۔
پوسوال نے کہا’’تلاشیوں کا مقصد مختلف اوور گراؤنڈ کارکنوں اور عسکریت پسندی کے حامیوں کی شناخت کرکے ضلع میں عسکریت پسندوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے‘‘۔
اس سے قبل۱۸ مئی کو، ایس آئی یو کی ٹیموں نے ضلع میں تین مشتبہ افراد کے علاوہ پانچ دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپہ مارا، جو اس وقت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے کام کر رہے ہیں۔
پوسوال نے کہا’’جمع کیے گئے شواہد کی چھان بین کی جائے گی تاکہ ملزمین کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردی کو دوام بخشنے کیلئے عدالتی فیصلہ کے تابع کیا جا سکے‘‘۔
ایس ایس پی نے کہا کہ تفتیش کے دوران جن دہشت گردوں کے ساتھی ملوث پائے گئے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے۲۶؍اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ۲۳دہشت گردوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے جو سرحد پار سے کام کر رہے تھے۔ اس سے قبل ضلع میں۱۳دہشت گردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔
کشتواڑ کے۳۶؍افراد ایک مدت کے دوران دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان چلے گئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ تفتیش کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ، رامبن، موہتا شرما نے کہا کہ ایس آئی یو کی ٹیموں نے قاری عبداللطیف، ریاض احمد بوہرو، فیاض احمد اور مشتاق احمد کے گھروں پر چھاپے مارے۔
شرمانے کہا’’پی او کے میں آباد (چار) عسکریت پسند وادی چناب میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کے دوران، تفصیلی تجزیہ کے لیے بہت سے مجرمانہ ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے گئے۔
ایس پی نے کہا’’جو امدادی نظام عسکریت پسندی کو بحال کرنے میں دشمن عناصر کی مدد کر رہا ہے، اسے کسی بھی قیمت پر تباہ کر دیا جائے گا۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

Next Post

ایل جی سنہا کا جہلم ریور فرنٹ کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
ایل جی سنہا کا جہلم ریور فرنٹ کا دورہ

ایل جی سنہا کا جہلم ریور فرنٹ کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.