جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ سڑک حادثے میں ۷مزدور از جان‘۳زخمی

حادثے پر سنہا کا اظہار افسوس‘اونتی پورہ میں ۳ اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-25
in اہم ترین
A A
کشتواڑ سڑک حادثے میں 7 مزدور از جان، 3 زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کی صبح ایک سڑک سڑک حادثے میں۷مزدور ہلاک جبکہ۳دیگر زخمی ہوگئے ۔
یہ حادثہ داچھن علاقے میں ڈانگ ڈورو پاور پروجیکٹ کے نز دیک پیش آیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں داچھن کے علاقے میں ایک گاڑی جس میں ڈنگ ڈورو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے ، حادثے کا شکار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں۷مزدور بر سر موقع ہی از جان جبکہ ۳دیگر زخمی ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت سدیش سنگھ ساکن ڈوڈہ، اختر حسین ساکن پنجرادی ڈانگرو، عبدالرشید ساکن کشتواڑ، مبشر احمد ساکن ڈوڈہ، اتوا ساکن جھارکھنڈ، راہل ساکن جھار کھنڈ اور کرن کمان ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو کے ساتھ ڈانگ ڈورو ڈیم سائٹ پر پیش آئے سڑک حادثے کے بارے میں بات کی‘‘۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا’’اس حادثے میں۷؍افراد از جان جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے ، زخمی کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال کشتواڑ یا جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے ، ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی‘‘۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس المناک سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا’’میں غمزدہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔
سنہا نے کہا’’میں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔‘‘
اس دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ نمبل اونتی پورہ میں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک سی آر پی ایف کے بنکر سے جا ٹکرایا۔
اہلکار نے کہا کہ اس واقعے میں۱۳۰ویں بٹالین کے سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں موسلادھار بارشیں

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس کاآخری دن:مندوبین کی مغل باغات کی سیر‘پولو ویوکا دورہ ‘خریداری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس کاآخری دن:مندوبین کی مغل باغات کی سیر‘پولو ویوکا دورہ ‘خریداری

جی ٹونٹی اجلاس کاآخری دن:مندوبین کی مغل باغات کی سیر‘پولو ویوکا دورہ ‘خریداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.