اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملی ٹینسی فنڈنگ کیس:این آ ئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

جماعت اسلامی سے وابستہ ممبران اور سازشوں میں ملوث بالائی ورکروں کے گھروں کی تلاشی لی:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-21
in اہم ترین
A A
ملی ٹینسی فنڈنگ کیس:این آ ئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) نے ہفتے کے روز زیر تفتیش مختلف معاملات میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ۔
ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے ہفتے کے روز سرینگر‘بڈگام‘پلوامہ‘ شوپیاں‘اونتی پورہ‘اننت ناگ‘ہندواڑہ‘کپواڑہ اور پونچھ اضلاع میں کالعد تنظیم جماعت اسلامی سے وابستہ ممبران اور سازشوں میں ملوث بالائی ورکروں کے گھروں کی تلاشی لی ۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ چھاپے ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بھی مارے گئے اور اس حوالے سے پہلے ہی پانچ فروری۲۰۲۱کو ایک کیس درج کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ایجنسی ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ قابل اعتراض مواد کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے تاکہ ٹیرر فنڈنگ کیس سے جڑے مزید مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔
این آئی اے نے مزید بتایا کہ دہشت گرد فنڈنگ کیس کا تعلق جماعت اسلامی کی طرف سے ظاہری طورپر فلاحی کاموں کی خاطر جمع رقم کو ملی ٹٰینٹ تنظیمیں بشمول حزب المجاہدین اورلشکر طیبہ تخریبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خاطر استعمال میں لاتے تھے ۔
ترجمان کے مطابق این آئی اے نے پہلے ہی اس کیس میں چار افراد کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا ہے جو جموں وکشیر میں سرگرم ملی ٹینٹ تنظیموں کے فعال کارکن تھے ۔
این آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ این آئی اے نے۲۱جون۲۰۲۲کو متعدد کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ان تنظیموں کی طرف سے جموں وکشمیر میں سٹکی بموں، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں وغیرہ سے پر تشدد دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے سماجی رابط سائٹوں کے ذریعے کی جانے والی سازشوں سے متعلق ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ مذکورہ کالعدم تنظیمیں جموں وکشمیر میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی اور بالائی ورکروں کو متحرک کرکے تشدد کو ہوا دے رہے تھے ۔
ایجنسی نے بتایاکہ ٹیرر فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے این آئی اے نے لشکر طیبہ، ایچ یو ایم، جیش، جے ای ایم ، البدر، القاعدہ وغیرہ جیسی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
ان کے مطابق دوسری تنظیموں جن میں ٹی آ ر ایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ، مجاہدین غزوتہ الہند، جموں وکشمیر فریڈم فائڑرس، کشمیر ٹائیگرس ، پی اے اے ایف شامل ہیں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتک کی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ مذکورہ کالعدم تنظیموں کے کارکن اور کیڈرز سٹکی بموں، آئی ای ڈیز، فنڈس، ڈرگس اور ہتھیار و گولہ بارود کو جمع کرنے اور اس کو تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں اور یہ کہ یہ لوگ جموں وکشمیر میں تخریبی سرگرمیوں اور تشدد آمیز واقعات کو بڑھاوا دینے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اسمبلی الیکشن جموں کشمیر کی تمام بیماریوں کا علاج‘

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس:فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی اور کیرن میں دورہ ایل او سی

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.