جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں سے منسلک 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-20
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تہران//
ایران میں عدلیہ نے کہا ہے کہ حکام نے جمعے کے روز ان 3 افراد کو سزائے موت دے دی جنہیں ایرانی سکیورٹی فورسز کے خلاف تشدد کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔
گزشتہ برس ستمبر کے وسط میں اخلاقی پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والی مہسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں کئی ماہ تک احتجاج کیا گیا تھا۔ ان تین افراد کو انہیں مظاہروں کے دوران فورسز کے خلاف تشدد کے ارتکاب کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔
عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ ‘‘میزان آن لائن’’ نے بتایا کہ ماجد کاظمی، صالح میرہاشمی اور سعید یغوبی کو مرکزی شہر اصفہان میں ایک مظاہرے کے دوران بندوق کھینچنے کے جرم میں "محاربہ ” یا "خدا کے خلاف جنگ” کا مجرم قرار دیا گیا تھا ۔ ان کی کارروائی کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کے تین ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
مہسا امینی کو حجاب نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مہسا کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو تہران نے عام طور پر غیر ملکیوں کی طرف سے اکسائے گئے فسادات” کا نام دیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ہزاروں ایرانیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس احتجاج کے دوران درجنوں سیکورٹی فورسز سمیت سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔ کاظمی، میرہاشمی اور یغوبی کو نومبر میں گرفتار کیا گیا اور جنوری میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
میزان آن لائن” کے مطابق ان تینوں پر قومی سلامتی میں خلل ڈالنے اور ملی بھگت سے داخلی سلامتی کے خلاف جرائم کی نیت سے غیر قانونی گروپوں کا رکن بننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ "مقدمہ میں ثبوت، دستاویز اور ملزمان کے واضح بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان تینوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین سیکورٹی فورسز کی شہادت ہوئی تھی۔”
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوست کی کاشت تباہ کرنے کا فرسودہ طریقہ 

Next Post

نیویارک ٹرک حملے میں ملوث شخص کو 260 برس قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

نیویارک ٹرک حملے میں ملوث شخص کو 260 برس قید کی سزا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.