اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کونقصان پہنچا لیکن بدستورفعال ہے:امریکی عہدہ دار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

واشنگٹن//
امریکا کے ایک دفاعی عہدہ دار نے کہا ہے کہ یوکرین کومہیا کیے گئے ہائی ٹیک پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نقصان پہنچا ہے لیکن وہ اب بھی کام کر رہا ہے۔
عہدہ دار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کوبتایا کہ پیٹریاٹ سسٹم بدستور فعال ہے اوراس کے قریب غیرشناختہ میزائل کے گرنے سے ہونے والے نقصان کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری اگناٹ نے کہاتھا کہ پیٹریاٹ میزائل نظام بالکل ٹھیک ہے۔تاہم انھوں نے یہ بتانے سے انکارکردیا کہ آیا جدید ترین نظام کو کوئی نقصان پہنچا ہے یانہیں۔اگناٹ نے اے ایف پی کو بتایا:’’پیٹریاٹ سروس میں ہے۔سب ٹھیک ہے‘‘۔
یوکرین کو امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ اپریل میں ملی تھی۔معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے تب بتایا تھا کہ جرمنی اور امریکادونوں نے یوکرین کومیزائل بیٹریاں مہیّا کی ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے منگل کو یہ اطلاع دی تھی کہ اس کی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں پیٹریاٹ سسٹم کو کنزال ہائپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب یوکرین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فضائی دفاع نے روس کے چھے ہائپرسونک میزائل مار گرائے ہیں لیکن روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اس دعوے کو مسترد کردیاتھا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتین نے 2018 میں کنزال میزائل کی نقاب کشائی کی تھی اور اسے ’’ایک مثالی ہتھیار‘‘قرار دیا تھاجسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔
یوکرین نے بارہا امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں سے ہائی ٹیک میزائل سسٹم مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں اوربنیادی ڈھانچے کو روس کے میزائل حملوں سے بچانے میں مدد مل سکے۔
امریکی فرم رے تھیون کاتیارکردہ ایم آئی ایم-104 پیٹریاٹ زمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل سسٹم ہے۔اسے ابتدائی طورپربلند پرواز کرنے والے طیاروں کو روکنے کے لیے تیارکیا گیا تھا لیکن 1980 کی دہائی میں ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائلوں کے نئے خطرے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس میں ترمیم کئی گئی تھی اورامریکا نےاس کو پہلی خلیجی جنگ میں عراق کے روسی ساختہ اسکڈمیزائلوں کے خلاف لڑائی میں استعمال کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اٹلی میں طوفانی بارشوں سے 9 افراد ہلاک، عام زندگی مفلوج

Next Post

 فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی

 فلوریڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.