ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مسئلہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر کے کھڑا کیا، نجم سیٹھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-16
in کھیل
A A
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

کراچی//
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مسئلہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر کے کھڑا کیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری حکومت بھی دہشت گردی کو بھڑکانے کا الزام بھارت پر لگا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2008 کے بعد سے اب تک دونوں ممالک میں دہشت گردی کے حوالے سے بہتری آ چکی ہے، 2009 میں سری لنکا پر حملہ ہوا تو اس کے بعد اب مکمل انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ چکی ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی دونوں حکومتیں ایک دوسرے پر الزام لگا سکتی ہیں، اب کسی ایک کو آگے بڑھنا ہے اور کھیلنا ہے، پاکستان میں صورتحال بہت اچھی ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ چار برسوں سے پاکستان میں مسلسل کرکٹ ہو رہی ہے، ہنگامے تو دہلی میں بھی ہوئے تھے تو کیا یہ شہر غیر محفوظ تھا، عمران خان جب سڑکوں پر تھے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کھیل رہی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صورتحال کچھ اوپر نیچے ہے لیکن ستمبر میں معاملات بہتر ہوں گے، اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان آنے سے روکے گی تو پاکستان حکومت بھی ایسا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت میں کہیں بھی کھیل لیں گے لیکن پہلے ایشیا کپ اس ماڈل پر ہو جس کی ہم نے تجویز دی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جلد فیصلہ ہونا چاہیے کہ ایشیا کپ کیسے منعقد ہونا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، جے شاہ کی طرف سے اس بارے میں کچھ سننے کو نہیں ملا، ہم نے کئی مشکلات کا حل نکال لیا ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایشیا کپ کے ہم میزبان ہیں اے سی سی وینیوز کے حوالے سے ہم سے بھی پوچھے گی، جے شاہ نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کھیلنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ہائبرڈ فارمولا دیا، چار میچز پاکستان میں باقی میچز کسی اور وینیو پر ہوں، یہ فارمولا قبول ہو جاتا ہے تو پھر ورلڈ کپ کے لیے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

؎کانگریس تیس فیصد آبادی پر حکمران 

Next Post

پاکستان اور آسٹریلیا کا نیو ایئر ٹیسٹ خطرے سے دوچار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی

پاکستان اور آسٹریلیا کا نیو ایئر ٹیسٹ خطرے سے دوچار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.