اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل ناقابل تسخیر ہیں، کرناٹک کے نتائج پر کانگریس کا ردعمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-14
in قومی خبریں
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی//کانگریس نے ہفتہ کو اپنے لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو شیئر کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست برتری کے درمیان انہیں ‘ناقابل تسخیر’ شخص قرار دیا۔
کانگریس نے سوشل میڈیا پر 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں مسٹر گاندھی کے ساتھ ساتھ مختلف طبقوں کے لوگ بھی ہیں جو ان کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے ۔ ویڈیو میں سیا کے گانے ‘انسٹاپ ایبل’ کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے ۔
کانگریس نے مسٹر گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔”میں ناقابل تسخیر ہوں، مجھے پورا بھروسہ ہے ، ہاں، میں آج ناقابل تسخیر ہوں،”
خیال رہے کہ پارٹی کے سابق صدر کی قیادت میں گزشتہ سال ستمبر میں تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سمیت کئی ریاستوں سے ہوتی ہوئی جنوری میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اختتام پذیر ہوئی تھی ۔ کانگریس نے اس یاترا کو پارٹی کا سب سے فیصلہ کن عوامی رابطہ پروگرام قرار دیا تھا۔
دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا "کرناٹک میں نتائج کے بعد اب یہ طے ہے کہ کانگریس جیت گئی ہے اور وزیر اعظم ہار گئے ہیں. بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے اپنی انتخابی مہم کو ریفرنڈم بنا دیا تھا،جسے پوری طرح مسترد کر دیا گیا ہے ۔”
وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا "وزیر اعظم نے ‘تفرقہ’ کا ٹیکہ لگایا اور ‘پولرائز’ کرنے کی کوشش کی۔ کرناٹک کا نتیجہ ایک ایسا انجن ہے جو معاشی ترقی کو سماجی ہم آہنگی کے ساتھ جوڑ دے گا۔” انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے انتخابات مقامی مسائل روزگار اور غذائی تحفظ، مہنگائی، کسانوں کی پریشانی، بجلی کی فراہمی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر لڑا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوپہر 12 بجے تک کانگریس 224 اسمبلی سیٹوں میں سے 121 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ، جب کہ بی جے پی 72 اور جنتا دل (سیکولر) 24 سیٹوں پر آگے ہے ۔
کرناٹک میں پارٹی کی جیت کا اشارہ ملنے کے بعد یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان کے باہر جمع ہونے کے بعد جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناٹک انتخابات میں جیت کے بعد کانگریس ہیڈکوارٹر میں جشن

Next Post

صدر مرمو نے فخر الدین علی احمد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

صدر مرمو نے فخر الدین علی احمد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.