اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یشسوی اور رنکو ہندوستانی ٹی20 ٹیم کے حق دار: شاستری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-13
in کھیل
A A
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

کولکاتہ//ہندوستانی ٹیم کے سابق ارکان ہربھجن سنگھ اور روی شاستری نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یشسوی جیسوال اور رنکو سنگھ کو بغیر کسی تاخیر کے ہندوستانی ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے اسٹار اسپورٹس سے گفتگو میں سابق ہندوستانی اسپنرز نے کہا کہ ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ شامل کرنے کا وقت آگیا ہے اور اس میں تاخیر بالکل بھی منطقی نہیں ہوگی۔
شاستری نے کہا، "اگر ٹیم انڈیا ون ڈے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، تو سلیکٹرز کو یشسوی اور رنکو جیسے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کھلاڑیوں کوفاسٹ ٹریک کیا جانا چاہیے اور اگلے سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے انہیں تیار کیا جا سکتا ہے۔ اگر سلیکٹرز انہیں ابھی منتخب نہیں کرتے ہیں تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ اور کیا ڈھونڈ رہے ہیں۔”
ممبئی کے یشسوی جیسوال آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 21 سالہ یشسوی نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر ایک بہت بڑا ریکارڈ بنایا۔ کے کے آرکے خلاف بائیں ہاتھ کے اسٹائلش سلامی بلے باز صرف 13 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی، جو اب تک کی دوسری تیز ترین ٹی20 نصف سنچری ہے۔
نوجوان کھلاڑی سے متاثر ہو کر، ہندوستان کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کا ماننا ہے کہ جیسوال قومی سلیکٹرز کو ان کی صلاحیتوں کو دیکھنے اور انہیں کال اپ دینے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یشسوی جیسوال نہ صرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں بلکہ وہ اپنی مسلسل اچھی پرفارمنس سے اسے توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ ایک صلاحیت ہے۔ انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔
دریں اثنا، ہندوستان کے اسٹار اسپنر یزویندر چہل آئی پی ایل کے موجودہ سیشن میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پرپل کیپ کو دوبارہ حاصل کرنے کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ آئی پی ایل میں چہل کی مسلسل بہترکارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہربھجن نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ کا کرکٹر بلے بازوں کے دماغ سے کھیلتا ہے۔
ہربھجن نے کہا، ’’یوزویندر چہل فارمیٹ نہیں کھیلتے بلکہ بلے بازوں کے دماغ سے کھیلتے ہیں۔ وہ پورے طور پر دماغ سے گیندبازی کرتے ہیں اور چھکے لگنے سے نہیں ڈرتے۔ وہ پچ کا اچھا استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے بلے بازوں کو اسے کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے نہیں تو ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے، نجم سیٹھی

Next Post

سپریم کورٹ نے گجرات کے 68 جوڈیشل افسران کی ترقی پر روک لگائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے گجرات کے 68 جوڈیشل افسران کی ترقی پر روک لگائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.