جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نوجوان موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں‘

ہندوستان کی جی۲۰صدارت کا ویژن دو بڑے چیلنجوں ’’ آب و ہوا کی حفاظت اور دیرپا ترقی کو فروغ دینا‘‘ سے نمٹنے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرتا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-12
in اہم ترین
A A
معیاری تعلیم تک عام آدمی کی رسائی کی کوششیں جاری:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کشمیر یونیورسٹی میں ’’ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی:دیرپا زندگی کا راستہ بنانا‘‘ کے موضوع پر وائی۲۰کنسلٹیشن کانفرنس سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس وائی۲۰ کانفرنس میں بڑے پیمانے پر شرکت ،ماحولیات ،ترقی اور سب کیلئے مساوات ، عالمی خوشحالی اور زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے ہماری اِجتماعی کوششوں پر عالمی شراکت داری میں ایک نئی توانائی کے حوصلہ اَفزا اِمکانات کا اِشارہ دیتی ہے۔
سنہانے قومی اور بین الاقوامی مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نریندر مودی جی نے گلوبل فیملی پر واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ صرف کانفرنس کی میزوں سے نہیں کیا جاسکتا ۔اِس کا مقابلہ ہرگھر میں کھانے کے میزوں سے کرنا پڑتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ وزیرا عظم نریندر مودی جی نے گلوبل کمیونٹی سے موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کی کوششوں کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے اور ماحولیات کے حوالے سے باشعور طرزِ زندگی کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیرا عظم کی قیادت میں ہندوستان ا س کی رہنمائی کرے گا ۔دُنیا ایک دیرپا معاشرے کی تعمیر میں ہے جو ایک اِقتصادی پاور ہائوس اور قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے میں ایک اہم شراکت دار ہوگا۔‘‘
ایل جی نے مزید کہا ’’ گرین گروتھ ‘‘ کو سا ت اہم ترجیحات میں سے ایک کے طور پر اَپنا تے ہوئے وزیرا عظم نے دُنیا کو دِکھایا ہے کہ ہندوستا ن۲۰۷۰ تک صفر کاربن کے اَخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے اَپنے عزم پر قائم ہے۔
سنہا نے وائی۲۰ کنسلٹیشن میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے اور اِنسان کے درمیان نتیجہ خیز ہم آہنگی پیدا کرنے کے خیالات کو عملی جامہ پہنا یا جائے ۔
سنہا نے کہا ’’نوجوان۲۱ویں صدی کے موسمیاتی اور عالمی چیلنجوں کے عملی حل پیش کرنے میں دُنیا کی قیادت کریں گے ۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان پود قدرتی سائل کے تحفظ کیلئے اِختراعی خیالات اور اقدامات کو ہم آہنگ کریں گے اور دیرپاترقی کیلئے پالیسی سازی میں حصہ داربھی بنیں گے ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ہندوستان کی جی۲۰صدارت کے ویژن اور اِنسانیت کے فائدے کیلئے قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے کیلئے گلوبل کیمونٹی کی اِجتماعی ذمہ داری کے بارے میں بھی بات کی۔
سنہا نے کہا’’ہندوستان کی جی۲۰صدارت کا ویژن دو بڑے ’’آب و ہوا کی حفاظت اور دیرپا ترقی کو فروغ دینا‘‘چیلنجوںسے نمٹنے کیلئے ہماری مشترکہ ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔عام آدمی کی زندگی کو بدلنے کیلئے جامع ترقی کیلئے عہد کریں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے دیر پا زندگی اور اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قدیم ہندوستانی نوادرات میں درج اقدار اور اَصولوں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’دیرپا زندگی ہندوستانی طرزِ زندگی ہے ۔ گلوبل کمیونٹی کو دیرپا زندگی کی اہمیت کا احساس ہونے سے بہت پہلے ہمارے آباء و اجداد نے پرتھوی سکتہ وقف کیا تھا، اتھرو وید میں دھرتی ماں کے لئے اس کے وسائل کو اُجاگر کیا گیا ہے اور لوگوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ دیرپا طریقے سے ان کا استعمال کریں۔ یجروید نے دیرپاطرزِ زندگی کی اصطلاح دنیا بھر میں مقبول ہونے سے ہزاروں سال پہلے زمین، پانی، درختوں کے ساتھ ہم آہنگی سے زندگی گزارنے اور قدرتی وسائل کے استعمال کو ترجیح دینے کا ذکر کیا گیا۔‘‘
سنہا نے اِس بات پر زور دیا کہ ہمارے آباء و اجداد کا ویژن محض کتابوں تک محدود نظریات نہیں تھا بلکہ اس کی توجہ کمیونٹی کے عمل پر مرکوز تھی کیوں کہ ہر قدیم ہندوستانی صحیفہ عمل کا مطالبہ کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا ترقی کا سپورٹ کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کارروائی کی قیادت کرنے کیلئے یو ٹی حکومت کے عزم کو بھی دوہرایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں تیز رفتار ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ترقی اور قدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے کے درمیان متوازن اور جامع اَنداز اَپنانا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے خوشحال زمین کو یقینی بنانے کے لئے یہ سوچ ہماری روزمرہ کی عادت کا حصہ بن جانا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گزشتہ مالی سال کے دوران ۱۵ ملین درخت لگائے گئے

Next Post

بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ حادثے میں دو افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ حادثے میں دو افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.