ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جماعت اسلامی فنڈنگ کیس:این آئی اے کے گیارہ مقامات پر چھاپے

قابل اعتراض مواد ضبط ‘پہلے ہی چار افراد کیخلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے:این آئی اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-12
in مقامی خبریں
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے جمعرات کے روز بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گیارہ مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کے روز کشمیر میں گیارہ مقامات پر چھاپے ڈالے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ ماری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی اے نے جماعت اسلامی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پہلے ہی چار افراد کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔
ان کے مطابق جمعرات کی صبح جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پانچ فروری ۲۰۲۱کو درج کئے گئے ایف آئی آر کے سلسلے میں اب تک کی گئی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جماعت اسلامی خیراتی مقاصد جیسے کہ صحت اور تعلیم کے فروغ کیلئے ظاہری طور پر رقم اکھٹا کر رہی تھی لیکن اس جمع شدہ فنڈز کو غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کو مزید پتہ چلا ہے کہ جماعت اسلامی کے ارکان ہندوستان کے اندر اور باہر زکواۃ اور بیت المال کی شکل میں عطیات کے ذریعے رقم جمع کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق جمع شدہ رقم کو پر تشدد اور علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر استعمال میں لایا جاتا تھا اور یہ کہ کالعدم دہشت گر دتنظیموں جن میں حزب المجاہدین ، لشکر طیبہ، اور دیگر منظم نیٹ ورکس شامل ہیں کے ذریعے اس رقم کو استعمال کرتے رہے ہیں۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی کو سال۲۰۱۹میں کالعدم قرار دیا تھا۔سرینگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے قبل این آئی اے نے وادی میں کریک ڈاؤن کو تیز تر کر دیا ہے ۔اس تحقیقاتی ایجنسی نے گذشتہ دو دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور منگل کے روز ایجنسی نے مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ تین جنگجوؤں کی جائیدادوں کو بھی قرق کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانچ ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف چارج شیٹ پیش

Next Post

چھتہ بل میں آگ کی وارات میں تین مکانوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

چھتہ بل میں آگ کی وارات میں تین مکانوں کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.