منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سیاسی فائدے کے لیے ایوان کی کارروائی روکنا مناسب نہیں: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-03
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی//لوک سبھا کے اسپیکر نے آج پارلیمنٹ کمپلیکس میں میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر تھامس اے سانگا موجود تھے ۔
میگھالیہ اسمبلی کے اراکین کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کا شمار ملک کی ان سب سے زیادہ نظم و ضبط والی اسمبلیوں میں ہوتا ہے جہاں بامعنی مباحثوں کے ذریعے اس ادارے کے وقار اور عزت و احترام کو برقرار رکھا گیا ہے ۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستانی جمہوریت دنیا کی سب سے بڑی کام کرنے والی جمہوریت ہے ، لوک سبھا کے اسپیکر نے رائے دی کہ جمہوری روایات اور اقدار ہندوستان کے ثقافتی وراثت کی علامت ہیں۔ مسٹر برلا نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود رواداری، ایک دوسرے کا احترام، پرامن بقائے باہم اور جمہوری اقدار کی بنیاد پر مسائل کو حل کرنا صدیوں سے ہندوستان کی شناخت اور ہندوستانی سیاسی نظریہ کا اٹوٹ حصہ رہا ہے ۔
پارلیمانی عمل کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ جمہوریت میں اختلافات کا ہونا فطری بات ہے ، لیکن ان اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔ اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہ منصوبہ بند طریقے سے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا ناانصافی ہے ، انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ایوان میں اس طرح سے کام کریں جس سے ملک اور ریاست کو یہ پیغام جائے کہ عوام کو درپیش مسائل پر پوری قوم کے لئے ایوان میں بحث ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ یا اسمبلی عزم اور فکر کے ساتھ سوچ رہی ہے ۔ کسی بھی معاملے پر محض احتجاج م درج کرانے کے لیے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے کیونکہ اس سے عوام میں ایک غلط پیغام جاتا ہے کہ عام آدمی اس قدر پریشانی میں ہے اور اس کے نمائندے ایوان کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔ مسٹر برلا نے مشورہ دیا کہ ایوان میں اتفاق، اختلاف ہونا چاہیے ، لیکن کوئی ہنگامہ خیزی اور شور شرابہ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہماری مقننہ کو مثالی تصور کیا جاتا ہے اور ہماری مقننہ کو جمہوری بحث کے اعلیٰ ترین فورم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ، اس لیے عوامی نمائندوں کو نظم و ضبط کے تحت برتاؤ کرنا چاہیے ۔ اس لیے صرف سیاسی فائدے کے لیے ایوان کی کارروائی روکنا مناسب نہیں ہے ۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ایوان کے قواعد، طریقہ کار اور کنونشن کے موجودہ فریم ورک کے تحت ایک رکن عوامی اہمیت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے اٹھا سکتا ہے ، عوامی مسائل کو اجاگر کر سکتا ہے اور ان کے ازالے کا مطالبہ کر سکتا ہے اور پالیسی سازی پر بامعنی اثر ڈال سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یا حکومت کی توجہ کسی بھی معاملے کی طرف مبذول کراتے ہوئے اراکین کو چاہیے کہ وہ مربوط اور پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے ایوان کی کارروائی میں خلل نہ ڈالیں۔
مقررہ وقت کے اندر قوانین سے متعلق ضابطے بنانے پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے تجویز پیش کی کہ مقننہ کی رولز کمیٹی کو باقاعدگی سے میٹنگ کرنی چاہئے ، قواعد و ضوابط کا جائزہ لینا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وقت کے تقاضے کے مطابق قوانین اور ایکٹ میں ترمیم کی جائے ۔
مسٹر برلا نے کہا کہ قانون سازی کے اثرات کا قانون ساز اسمبلیوں کو مطالعہ اور جائزہ لینا چاہیے ۔ پارلیمانی کمیٹیوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں اہم سفارشات کرتی ہیں اور ان کی رپورٹیں بہت بامعنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ان رپورٹس کا مطالعہ کریں۔ مسٹر برلا نے مقننہ کے ریسرچ ڈویژن کو مضبوط کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ اس سلسلے میں مسٹر برلا نے کہا کہ اس سمت میں کام کیا جا رہا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے مباحث اور تمام اسمبلیوں کی لائبریریاں ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں۔
قبل ازیں، میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر تھامس اے سنگما نے اورینٹیشن پروگرام کے انعقاد کے لیے مسٹر برلا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے اراکین کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
لوک سبھا کے سکریٹری جنرل مسٹر اُتپل کمار سنگھ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور ایڈیشنل سکریٹری پرسن جیت سنگھ نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔
یہ اورئنٹیشن پروگرام پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائڈ) نے میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین کے لیے منعقد کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی فسادات کے تین ملزمان کی ضمانت کے خلاف پولیس کی اپیل مسترد

Next Post

کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.