منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سول اکاؤنٹس آفیسر مالی جوابدہی اور شفافیت لانے کے لیے کام کریں: مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-26
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی// صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ سول اکاؤنٹس سروس کے افسران کو اکاؤنٹنگ کے عمل اور اکاؤنٹنگ رپورٹس کے ذریعے حکومت میں مالی جوابدہی کویقینی بنانے اور عوامی انتظامیہ میں شفافیت لانے کی سمت میں کام کرنا چاہیے ۔
انڈین سول اکاؤنٹس سروس (2018-2021 بیچ) کے افسران نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ وہ ملک کی مالیاتی انتظامیہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سرکاری ملازمین کی حیثیت سے افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور آئین میں درج اقدار کو برقرار رکھیں۔ صدر نے کہا کہ وہ جس بھی ادارے یا محکمے میں تعینات ہوں، انہیں اپنے کام کے مقاصد کا علم ہونا چاہیے ۔ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے مقصد سے انحراف نہیں کرنا چاہیے ۔ صدر نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی جامع ترقی کے مقصد کے ساتھ کام کریں۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ انڈین سول اکاؤنٹس سروس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اکاؤنٹنگ کے عمل اور اکاؤنٹنگ رپورٹس حکومت میں مالی جوابدہی کو یقینی بنانے اور عوامی انتظامیہ میں شفافیت لانے کا ذریعہ بنیں۔ پبلک فنانشل مینجمنٹ کا ایک مضبوط نظام ملک میں مساوی اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پبلک فنانشل مینجمنٹ کے کلیدی محرک کے طور پر،
انڈین سول اکاؤنٹس سروس کے افسران سے توقع ہے کہ وہ ایسے نظاموں کو ڈیزائن، تیار اور نافذ کریں جو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک ماڈل بن جائیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ میکانائزیشن اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے ملک میں حکمرانی کا نمونہ بدل دیا ہے ۔ ہم نے حکمرانی کے نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے ۔ ڈیجیٹلائزیشن اور آن لائن خدمات کی فراہمی سے عوامی انتظامیہ میں شفافیت اور جواب دہی میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ نئے اکاؤنٹنگ سافٹ ویئرز اور کلاؤڈ اسٹوریج ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ، اکاؤنٹنگ کے عمل کو زیادہ ہموار اور درست بنانے کی زیادہ گنجائش ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے کیرالہ میں 3,200 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

دہلی والوں کو صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

دہلی والوں کو صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.