بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر اور بڈگام میں صلاح الدین کے دو بیٹوں کی جائیدادیں ضبط

’ دونوں حزب کے بالائی ورکرز کی مدد سے بیرون ملک سے فنڈز وصول کر رہے تھے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-25
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
این آئی اے نے پیر کے روز سرینگر کے رام باغ علاقے اور سوئیہ بوگ بڈگام میں حزب چیف سید صلاح الدین کے دو بیٹوں کی جائیدادیں ضبط کیں۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے اشتہاری دہشت گرد اور ممنوع تنظیم حزب المجاہدین کے خود ساختہ سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کے بیٹوں کی دو جائیدادیں ضبط کر لیں ۔
ان کے مطابق شاہد یوسف اور سید احمد شکیل کی ضلع بڈگام کے سوئیہ بوگ اور نرسنگ گڑھ رام باغ سرینگر میں واقع جائیدادوں کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت منسلک کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شاہد یوسف اور سید احمد شکیل دونوں اکتوبر۲۰۱۷؍اور اگست۲۰۱۸میں گرفتاری کے بعد دہلی تہاڑ جیل میں مقید ہیں ۔ ان پر بالترتیب۲۰؍اپریل ۲۰۱۸؍اور۲۰نومبر۲۰۱۸کو عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا گیا تھا۔
ان کے مطابق یہ دونوں اپنے والد کے ساتھیوں اور حزب کے بالائی ورکرز کی مدد سے بیرون ملک سے فنڈز وصول کر رہے تھے ۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سید صلاح الدین سال۱۹۹۳میں فرارہو کر پاکستان چلا گیا کو سال۲۰۲۰میں بھارت کی مرکزی حکومت نے دہشت گرد کے طورپر نامزد کیا ۔انہوں نے کہاکہ سید صلاح الدین پاکستان سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں سے وہ حزب ملی ٹینٹوں کے ساتھ ساتھ یو جی سی کے کارکنوں کو ہدایات دے رہا ہے ۔ان کے مطابق جہاد کونسل تقریباً ۱۳دہشت گرد تنظیموں کا ایک ٹولہ ہے ۔
این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ سید صلاح الدین کشمیر میں ملی ٹینٹ تنظیموں کو چلانے کے علاوہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی خاطر تجارتی راستوں‘حوالہ چینلز اور بین الاقوامی رقم کی منتقلی کے ذریعے تخریبی کارروائیوں کی خاطر فنڈز اکھٹا کر رہے ہیں۔
این آئی اے نے نومبر۲۰۱۱میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارتکاب کے لئے فنڈز اکھٹا اورجمع کرنے اور جموں وکشمیر میں دہشت گرد وں اور ان کے حامیوں کو تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کے مقصد سے فنڈز تقسیم کرنے کی مجرمانہ سازش کی تحقیقات شروع کی۔
دہلی پولیس کی سپیشل سیل نے ابتدائی طورپر جنوری۲۰۱۱میں ایک کیس درج کیا تھا اور بعد ازاں اس کیس کو این آئی اے کے سپرد کیا گیا۔۲۰۱۱سے۲۰۱۸تک اس کیس میں آٹھ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ کے ساتھ ساتھ سپلیمنٹری چارج شیٹس بھی دائر کی گئیں۔
پاکستان اور دیگر ممالک میں مقیم افراد کی مدد سے جموں میں دہشت گرد وں کی مالی معاونت کرنے والے نظام کو ختم کرنے کی کوشش میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والی مشینری کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔
این آئی اے کے مطابق پیر کے روز ہی ایجنسی نے اونتی پورہ میں۲۰۱۸میں لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر پر حملے سے متعلق ایک معاملے میں چھ دکانوں کو بھی ضبط کیا۔ ایس معاملے میں ستمبر۲۰۲۰میں ایک ملزم کے والد کے مکان سمیت کچھ زمین کو بھی اٹیچ کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے نے سال۲۰۲۱میں دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں دو ملزمان کے رشتہ داروں کی رہائشی جائیدادوں کو قرق کیا تھا۔لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف قافلے پر حملہ ، انیل پریہار اور اجیت پریہار کے قتل کیس میں بھی این آئی انے ایک رہائشی مکان کو ضبط کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدھا امرناتھ یاترا ۱۸؍اگست سے شروع ہونے کا امکان

Next Post

وادی میںرات کا درجہ حرارت معمول سے کم درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post

وادی میںرات کا درجہ حرارت معمول سے کم درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.