بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-16
in کھیل
A A
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

لاہور //
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہر فارمیٹ کے ٹاپ ٹین بولرز میں آنے کے حقدار ہیں، وہ جس طرح محنت کرتے ہیں اور پرفارمنس دیتے ہیں انہیں تو مزید آگے جانا ہے، وہ میرے لیے نمبر ون بولر ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بابر اعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہر فارمیٹ میں ہر وقت جان مارتا ہے بحثیت کپتان میں چاہتا ہوں اور میری دعا بھی ہے کہ شاہین آفریدی مزید آگے جائے، وہ رینکنگ میں بھی نمبر ون آئے گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ شاندار رہا، یہ خوش آئند بات ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تینوں فارمیٹ میں اچھی کرکٹ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان میں خوب انجوائے کیا، مہمان ٹیم نے کرکٹ کو بھی انجوائے کیا اور میدان سے باہر بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ اچھی چیز ہے کہ اس وقت قومی کرکٹرز کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، میں کاؤنٹی کرکٹ میں فور ڈے کرکٹ تو نہیں کھیلا لیکن میں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے کھیل میں بہتری آتی ہے۔ قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، وہاں کھیلنا مشکل ہوتا ہے ایسے میں وہاں کھیل کر تجربہ ملتا ہے اور کھیل میں بہتری آتی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ جب انہوں نے کھیلنا شروع کیا تو تب اس قدر سہولیات نہیں تھیں جتنی اب بچوں اور نوجوانوں کو دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب انڈور ہالز ہیں، جمز ہیں اور سوئمنگ پولز بھی ہیں، اس سے بچوں اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جتنا فائدہ اٹھائیں گے اتنا ان کے لیے اچھا ہے۔ بابر نے بتایا کہ جب میں کرکٹ شروع کی تو اس وقت جو بھی سہولیات دستیاب تھِیں میں ان سے 100 فیصد فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا تھا، اب میں بچوں کو بھی یہی کہوں گا کہ جو دل کرتا ہے وہ کھیلیں، کسی کے کہنے پر زبردستی کھیل مت شروع کریں اپنی پسند کا کھیل منتخب کریں اور اس میں محنت کریں۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ گولف کھیل کر انجوائے کرتے ہیں لیکن وہ صرف گولف ہی نہیں کھیلتے وہ کرکٹ سے ہٹ کر دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں اس کا مجھے مزہ آتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جو روٹ کا انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پراستعفیٰ

Next Post

مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کے لئے ریفری نے میچ روک دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کے لئے ریفری نے میچ روک دیا

مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کے لئے ریفری نے میچ روک دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.