موڈاسا// گجرات کے اراولی ضلع کے موڈاسا تعلقہ علاقہ میں جمعرات کو پٹاخہ بنانے والی فیکٹری اور گودام میں زبردست آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
فائر آفیسر دیویانگ بھٹ نے بتایا کہ سبل پور گاؤں کے لال پور کمپا کے قریب مہیشوری کریکرز نامی فیکٹری اور اس کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع دوپہر دو بجے کے قریب ملی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں جائے واقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز اب بھی چار گھنٹے سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اس دوران حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
ہے
پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے ۔