جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ارجن کو سچن کا مزاج وراثت میں ملا ہے: گاوسکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-20
in کھیل
A A
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

حیدرآباد// لیجنڈری ہندوستانی بلے باز سنیل گاوسکر نے بدھ کو ممبئی انڈینس کے ڈیبیو کرنے والے گیند باز ارجن تیندولکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے والد سچن تیندولکر کا مزاج وراثت میں ملا ہے۔
گاوسکر نے اسٹار اسپورٹس کرکٹ لائیو پر کہا، "ہر کوئی اس حیرت انگیز ٹیلنٹ کے بارے میں بات کرتا ہے جو سچن تیندولکر نے اپنے کیریئر کے آغاز میں دکھایاتھا۔ لیکن حقیقت میں ان کا مزاج بالکل حیرت انگیز تھا اور لگتا ہے کہ ارجن کو یہ وراثت میں ملا ہے۔”
ممبئی نے منگل کو سن رائزرس حیدرآباد کو سنسنی خیز مقابلے میں 14 رنز سے شکست دی۔ سن رائزرز کو 193 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےآخری اوور میں 20 رنز درکار تھے اور کپتان روہت شرما نے گیند ارجن کو دی۔ ارجن نے اس اوور میں صرف پانچ رن دیے اور اپنے آئی پی ایل کیریئر کا پہلا وکٹ لے کر ممبئی کو جیت دلائی۔
گاوسکر نے ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ایک نوجوان بولر کے لیے ٹیم کے لیے کامیاب آخری اوور پھینکنا ہمیشہ ایک اچھی علامت ہوتی ہے۔”
دریں اثنا، گاوسکر نے راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شمرون ہیٹمائر کی تعریف کی، جو کچھ عرصے سے اپنی ٹیم کے لیے میچ ختم کرتے آرہے ہیں۔ ہیٹ مائر نے حال ہی میں احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف رائلز کے لیے ایک میچ ختم کیاتھا، حالانکہ گواسکر کا خیال ہے کہ اگر ہیٹ مائر بلے بازی آرڈر میں اوپر آتے ہیں تو وہ اپنی ٹیم کے لیے مزید میچ وننگ اننگز کھیل سکتے ہیں۔
گاوسکر نے کہا، "ہیٹمائر کو راجستھان رائلز نے ایک فنشر کا کردار دیا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ انہیں بیٹنگ آرڈر میں اوپر بلے بازی کرنے کی بھی اجازت دی جانی چاہیے۔ اگر وہ زیادہ گیندوں کا سامنا کرتے ہیں تو زیادہ رن بناسکتے ہیں اور مزید میچ وننگ اننگز کھیل سکتے ہیں۔
آسٹریلیائی آل راؤنڈر کیمرون گرین کی شاندار نصف سنچری (64 ناٹ آؤٹ) اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینس نے منگل کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کےمیچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
ممبئی نے سن رائزرس کے سامنے 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 178 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
گرین نے 40 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنا کر آئی پی ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے درمیانی اوور میں تلک ورما (17 گیندوں، 37 رنز) کے ساتھ ایک دھماکہ خیز نصف سنچری شراکت داری کی، جس نے ممبئی کو 192 رنز کے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔
سن رائزرس 193 کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن پیوش چاولہ اور میریڈیتھ نے درمیانی اوور میں چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ سن رائزرس کو آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے۔ ارجن ٹنڈولکر نے اس اوور میں صرف پانچ رنز دیے اور اپنا پہلا آئی پی ایل وکٹ لے کر ممبئی کو جیت دلائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سے کرپشن کیلئے رابطہ

Next Post

مہاراشٹر کی جیلوں کی سرگرمیوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی: آئی جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط

مہاراشٹر کی جیلوں کی سرگرمیوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی: آئی جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.