بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی پوری دنیا کو ایک خاندان کی طرح متحد کرے گی: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-19
in عالمی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

نئی دہلی// ڈنمارک کی پارلیمانی کمیٹی برائے یوروپی امور کے اراکین نے کمیٹی کے چیئرمین نیلز فلیمنگ ہینسن کی قیادت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور ڈنمارک کی طرح ہندوستان بھی ایک متحرک اور پختہ جمہوریت ہے ۔ اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں، لوک سبھا کے اسپیکر نے ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں پر زور دیا۔
مسٹر برلا نے مشورہ دیا کہ ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان بات چیت کا ایک باقاعدہ عمل تیار کیا جائے تاکہ ہم ایک دوسرے کی جمہوریت سے سیکھ سکیں اور اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کر سکیں۔ اس تناظر میں سال 2021 میں ڈنمارک کے وزیر اعظم کے ہندوستان کے دورے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال ڈنمارک کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اس طرح کے اعلیٰ سطحی دوروں سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی توانائی ملی ہے ۔
ستمبر 2020 میں شروع کی گئی ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے درمیان تال میل میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ شراکت داری آنے والے وقتوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہندوستان دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت ہے ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری جیسے عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل، تجارتی اور اقتصادی تعلقات، تحقیق اور اختراع اور مضبوط عوام سے عوام کے درمیان رابطہ اور تعاون کے کافی امکانات ہیں۔
مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان نے ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے نعرے کے ساتھ G-20 کی صدارت سنبھالی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی پوری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر متحد کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمہوری اقدار کے تئیں ڈنمارک اور ہندوستان کی وابستگی بین الاقوامی فورم پر مضبوط شراکت داری کا باعث بنے گی۔
لوک سبھا کے اسپیکرنے ڈنمارک کے وفد کو بتایا کہ ہندوستان مستقبل قریب میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک P20 چوٹی کانفرنس کا بھی اہتمام کرے گا جس میں G20 ممالک کے علاوہ مدعو ممالک کے پریذائیڈنگ افسران بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے دوران پارلیمانی طرز حکمرانی اور جمہوری اقدار کی مطابقت پر بامقصد بات چیت ہوگی جس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشین گیمز سے پہلے چیمپئنز ٹرافی میں اصل امتحان ہوگا : ہرمن پریت

Next Post

وزیراعظم مودی ورلڈ بدھسٹ سمٹ سے خطاب کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی

وزیراعظم مودی ورلڈ بدھسٹ سمٹ سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.