منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر وقف بورڈ کے اسکولوں کیلئے رہنما خطوط جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-16
in مقامی خبریں
A A
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰کے تحت اصلاحی اقدامات کرنے کیلئے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں کیلئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔
وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پالیسی کی رو سے دوسری جماعت کے طلبا کے لئے کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا جبکہ نرسری اور یو کے جی جماعتوں کیلئے کوئی اسکول بیگ نہیں ہوگا۔
بورڈ نے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ ٹائم ٹیبل اور اسکولوں کے ذریعہ کی جانے والی سرگرمیوں کے شیڈول کیلئے اسکولوں کے سربارہوں کے نام ہدایات جاری کی ہیں۔
بورڈ کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق یومیہ ٹائم ٹیبل میں مضامین پڑھانے کیلئے تیس تیس منٹوں کے ۶پیریڈ (ٹائم سلاٹ) ہوں گے لازمی مضامین جیسے انگریزی‘ریاضی‘سائنس‘سوشل سائنش اور اردو کیلئے پانچ پیریڈ اور چھٹے پیریڈ کو اختیاری مضامین جیسے کمپیوٹر، کشمیری، عربی، اسلامیات، صوفی سنتوں کا ادب پڑھانے کیلئے مخصوص رکھا جائے گا۔
سرکیولر میں کہا گیا’’اسکولوں میں لازمی طور پر ہر روز ایک گھنٹہ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے مختص ہوگا جسے دن کے پہلے اور دوسرے نصف حصے میں۳۰منٹ کے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا‘‘۔
بورڈ سرکیولر میں کہا گیا کہ ہر اسکول میں انٹرا اسکول نصابی اور کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ہائوس سسٹم قائم کیا جائے گا۔
سرکیولر میں کہا گیا’’طلبا کے درمیان تعلق اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طلبا کو مشہور صوفی بزرگوں حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ، حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ اور حضرت شاہ ہمدان ؒ ناموں پر چار ہوسز میں تقسیم کریں‘‘۔
وقف بورڈ کے سرکیولر میں کہا گیا کہ کھیلوں کے سالانہ کلینڈر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے مقابلے شامل ہوں گے اور اسی طرح نصابی سرگرمیوں میں بھی سال بھر مقابلے منعقد ہونے چاہئے ۔
سرکیولر کے مطابق مہینے میں تین دن مکمل طور پر کھیلوں اور نصابی مقابلوں کے لئے مختص ہوں گے اور ان دنوں کے دوران کوئی نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔
اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہر مہینے کم سے کم تیس منٹوں کا ایک پیریڈ ہائوس میٹنگوں کیلئے مختص رکھیں تاکہ ہائوس کمیٹی ممبران ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے اپنے ہائوس ماسٹرس کی رہنمائی کے تحت ہائوس سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کر سکیں۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ ماہ ستمبر اور اکتوبر میں انٹر اسکول مقابلے منعقد ہوں گے اور ان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوزا جائے گا۔
صبح کی اسمبلی، مختصر دعا کے بعد خبروں کی سرخیوں، طلبہ کے ایک گروپ کا مختصر ٹیلنٹ شو، حیرت انگیز حقائق، دن کی شخصیت جیسی دلچسپ چیزوں پر مشتمل ہوگی اور اس اسمبلی کے دوران اساتذہ کے لیکچرز سے گریز کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹن میں کرنٹ لگنے سے بی ایس این ایل ملازم ہلاک

Next Post

دو کنال زمین پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید

دو کنال زمین پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.