نئی دہلی،// ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے ) کے قومی صدر اور سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے کی پہل پر دامودر ویلی کارپوریشن نے آئین کے معمار کے لیے ایک عظیم الشان یادگاری تقریب کا اہتمام کیا جس کے تحت جمعہ کو جھارکھنڈ کے دھنباد کے میتھن ڈیم میں ڈاکٹر باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
مسٹر اٹھاولے اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ان کی کوششوں سے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی میتھن، جھارکھنڈ میں ہونے والی ہے ۔
مسٹر اٹھاولے نے کہاکہ ”میں دامودر ویلی کارپوریشن کے عہدیداروں اور لوگوں کو آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے لاکھوں پیروکاروں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ ’’
واضح رہے کہ کئی سالوں سے ڈاکٹر امبیڈکر کے پیروکار دھنباد ضلع میں واقع میتھن ڈیم کمپلیکس میں ان کا مجسمہ نصب کرنے کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے ، جس کے بعد مسٹر اٹھاولے نے گزشتہ سال مرکزی وزیر توانائی آر کے ۔ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور ان سے ڈاکٹر امبیڈکر کا مجسمہ میتھن ڈیم کمپلیکس میں نصب کرنے کی درخواست کی تھی۔