بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیاکپ، پاکستان نے میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-13
in کھیل
A A
ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

کراچی//
پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر اے سی سی کو واپس بھیج دیا۔
’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا جب میں پی سی بی میں آیا تو استفسار کیا تھا کہ کیا سابق سربراہ رمیز راجہ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کر دیے؟ قوائد و ضوابط کیا ہیں؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز موصول ہی نہیں ہوئی، پھر میں نے کافی بھاگ دوڑ کی۔
ٹویٹر پر اے سی سی کے صدر جے شا سے بھی بحث ہوئی،میٹنگ کے منٹس میں احتجاج ریکارڈ کرایا کہ تاخیر کی وجہ بتائیں اور فوری طور پر بھیجیں،اس کے بعد اب جا کر انھوں نے ہمیں ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ بھیجا،اسے پڑھ کر ایسا لگا کہ بھارت ہی فیصلہ کرے گا کہ ایونٹ کہاں ہونا ہے،ہمارے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی،اس لیے ہم نے ترمیم کر کے دستاویز انھیں واپس بھیج دی۔
ساتھ ایک خط بھی تحریر کیا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی بات چیت کی روشنی میں ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے،ابھی ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی میچز کے متبادل وینیو پر ہم نے ہوم ورک کرلیا،2،3 ممالک میں سے کسی ایک پر میچز ہو سکتے ہیں، یو اے ای اپنے ملک میں ایشیا کپ کا منتظر اورسری لنکا بھی میزبانی کی خواہش رکھتا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مسقط اومان کی کسی نے تجویز پیش کی کہ وہاں آئی سی سی کے تحت میچز ہو چکے اور ایشین ایونٹ میں بھارت کے مقابلوں کیلیے اسے بھی نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے، کوئی اور ملک بھی ہونا ممکن ہے،ہم انتظار کر رہے اور چاہتے ہیں کہ اے سی سی ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کے تحت ایشیا کپ کے انعقاد کا اعلان کر دے،پھر ہم وینیو کا فیصلہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی بہت اہم ہو گی، اگر کسی ایسی جگہ میچز رکھے جہاں شائقین ہی نہیں آتے تو ہمارا نقصان ہو سکتا ہے، اس لیے ہم چاہیں گے کہ ایسا نیوٹرل وینیو منتخب کریں جہاں اسٹیڈیم بھرے رہیں اور ہمیں آمدنی ہو۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اے سی سی کی میٹنگ میں دیگر ممبر ممالک نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان کے بغیر ایشیا کپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اس لیے ہم پُرامید ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا، بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو اور دیگر پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمد رضوان نے لاہور کی ایک مسجد میں شاہین آفریدی کی موجودگی میں خطبہ دیا

Next Post

شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشر

شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.