نئی دہلی// ہاکی انڈیا نے ہفتہ کو ہندوستانی خواتین ٹیم کے آسٹریلیا کے دورے سے قبل قومی کیمپ کے لئے منتخب 33 کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔
یہ کیمپ 9 اپریل سے 13 مئی تک اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے بنگلورو سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے اختتام پر ایک اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا جو چین کے شہر ہانگ زو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگا۔
33 رکنی اسکواڈ میں گول کیپر اور کپتان سویتا کے علاوہ نونیت کور، دیپ گریس ایکا، گرجیت کور اور سلیمہ ٹیٹے جیسی ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔ سابق کپتان رانی رامپال گروپ میں جگہ نہیں بنا سکیں۔
ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیک شوپمین نے کہا، "ہم اپنی ٹیم کی ساخت اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔” اس کیمپ کے اختتام پر آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے سے ہمیں یہ پتہ چلے گا کہ ہم خواتین کی ہاکی میں ٹاپ ٹیم کے مقابلہ میں ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ”
قومی کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑی: سویتا، رجنی ایتیمارپو، بیچو دیوی کھریبام، بنساری سولنکی، دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، اُدیتا، ایشیکا چودھری، اکشتا ابسو ڈھکلے، جیوتی چھتری، ماہیما چودھری، نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پوکھرمبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانہ کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی پھالکے، اجمینا کجور، لالریمسیامی، نونیت کور، وندنا کٹاریا، شرمیلا دیوی، دیپیکا، سنگیتا کماری، ممتاز خان، سنیلتا ٹپو۔