بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کمار ہندوستان کو عالمی چمپئن بنا سکتے ہیں 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-08
in کھیل
A A
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

دبئی///
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ سوریہ کمار یادو کو خراب فارم کے باوجود ایک روزہ عالمی کپ کھیلنا چاہئے کیونکہ وہ ہندوستان کو عالمی چیمپئن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو پر کہا، "دنیا بھر میں ہر کوئی جانتا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں سوریہ کیا کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ٹیم کو ان کے ساتھ رہنا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہندوستان کو ورلڈ کپ عالمی چیمپئن بناسکتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ وہ مستقل کارکردگی نہیں دکھاتے لیکن وہ اس قسم کے کھلاڑی ہیں جو آپ کو بڑے لمحات میں جیت دلوا سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی جیسا کہ آنجہانی عظیم اینڈریو سائمنڈز نے آسٹریلیا کے لیے کیا تھا۔
غورطلب ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سوریہ کمار ون ڈے فارمیٹ میں زیادہ متاثر نہیں کر پائے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی 21 ون ڈے اننگز میں 24.05 کی اوسط سے 433 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سرزمین پرکھیلی گئی حالیہ ایک روزہ سیریز کے تین میچوں میں وہ کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے۔
پونٹنگ نے کہا، "جب آپ ان لوگوں کو وقت دیتے ہیں، تو آپ انہیں ایک موقع دیتے ہیں، آپ انہیں ایک واضح سمت دیتے ہیں۔ وہ اس کردار کے بارے میں واضح ہو جاتے ہیں جو آپ انہیں ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس اتنا ٹیلنٹ ہے کہ وہ اکیلے آپ کو میچ میں کامیابی دلاسکتے ہیں۔ میں ہندوستان کے لیے یہی کرتا۔ میں حفاظت کے لیے جانے کے بجائے میچ ونر کا انتخاب کرتا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ (سوریہ کمار) میچ ونر ہیں۔”
پونٹنگ نے کہا کہ سوریہ کمار کو ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔
آسٹریلیا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ وہ ویسے بھی صرف پانچ پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ میں انہیں اس سے نیچے نہیں دیکھنا چاہتا، خاص طور پر ہاردک (پانڈیا)، (رویندرا) جڈیجہ اور اکشر (پٹیل) کے ہوتے ہوئے۔ میں کھیل کے تمام فارمیٹس میں اپنے بہترین بلے باز کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے میں یقین رکھتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا ، "کیونکہ اگر آپ انہیں اکثر آرڈر میں نیچے رکھتے ہیں، تو بعض اوقات آپ کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے اور آپ ایسا بالکل نہیں چاہتے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد کے سیاسی چوکے اور چھکے

Next Post

ہالکٹ ، ایلن ٹین ہندوستانی ہاکی ٹیم کے معاون عملے میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہالکٹ ، ایلن ٹین ہندوستانی ہاکی ٹیم کے معاون عملے میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.