جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’میں مانتاہوں کہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کافی حد تک امن قائم ہوا ہے‘

مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں۲۰۱۸سے انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in اہم ترین
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بدھ کو اس بات پر اتفاق کیا کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں امن قائم ہے۔
بخاری نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ امن کافی حد تک قائم ہوا ہے اور اس کیلئے لوگ ۸۰ فیصد کریڈٹ کے مستحق ہیں اور۲۰فیصد کریڈٹ انتظامیہ کو جاتا ہے جس نے ماضی کی طرح کسی بھی بے گناہ کو قتل نہیں کیا‘‘۔
انتخابات کے بارے میں بخاری نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں۲۰۱۸سے انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سیاسی پارٹیاں عوام کے پاس نہیں جائیں گی اور ان کے حقیقی مطالبات کو حل کرنے کی کوشش نہیں کریں گی۔
بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی کا مقصد جموںکشمیر کے لوگوں کے اہم مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور جب بھی انتخابات ہوں گے ہم دوبارہ عوام کے پاس جانے کے لیے تیار ہیں۔
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی نااہلی کے بارے میں، انہوں نے کہا’’ہم۲۰۱۸سے نااہل سمجھ کر گھروں میں بیٹھے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ہمیں نااہلی کے بغیر ووٹ کا حق نہیں دیا جا رہا ہے‘‘۔
بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی کا بنیادی ہدف جموں و کشمیر میں سازگار ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ لوگ پرامن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کشمیر کے لوگوں کے لیے پرامن، باوقار اور خوشحال زندگی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اس سے پہلے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان سرکردہ سیاسی کارکنان کی شرکت کی وجہ سے اپنی پارٹی کو سونہ واری علاقے میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔
بخاری نے پارٹی میں شامل ہونے والے اشخاص کو یقین دلایا کہ جب وہ اپنے علاقے میں عومی خدمت میں جھٹ جائیں گے تو انہیں پارٹی لیڈرشپ کا بھر پور تعاون حاصل ہوگا۔
اس موقعے پر اپنی پارٹی کے ایجنڈے کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی صدر نے کہا،’’اپنی پارٹی ایک عوامی جماعت ہے ۔ ہمارا تعلق جموں کشمیر کے عام لوگوں کے ساتھ ہے ۔ اس لئے ہماری بنیادی مقصد جموں کشمیر میں ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے ، جس میں یہاں کے لوگ ایک پر امن، باوقار اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے کے بینک نے فضول میں براڈ وے ہوٹل کو ۲۸ء کروڑ روپے دئے :سی اے جی

Next Post

’سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

’سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.