ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے‘

تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کا بجٹ ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی)‘منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں گذشتہ تین چار برسوں میں تعمیر ترقی کی رفتار میں مثالی تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے اور سال گذشتہ ریکارڈ تعداد میں سیاح جموں وکشمیر آئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے ۷۰ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں جموں وکشمیر بجٹ برائے مالی سال ۲۰۲۴۔۲۰۲۳کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہا نے کہا’’یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اور تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کا بجٹ ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے تاکہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا’’یہ بجٹ امرت کال کے دوران ترقی کے سفر کو تقویت دے گا اور ہم گذشتہ تین برسوں سے نئے جموں وکشمیر کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ ایک لاکھ۱۸ہزار۵سو کروڑ روپے کا بجٹ تمام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا’’میں اس بجٹ کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں وزیر داخلہ امیت شاہ جی کا بھی ممنون ہوں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا’’اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جیسے کہ ایک کروڑ ۸۸لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں یہ سال گذشتہ کے اعداد و شمار ہیں‘‘۔
سنہا کا کہنا تھا’’اب رات دیر گئے تک لوگ شکارا سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ‘لوگ ہوٹلوں اور ریستوران میں شام کا کھانا کھاتے ہیں اور یہاں اب سنیما گھر بھی اچھی طرح سے چلنے لگے ہیں‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ کشمیر میں شبانہ بس سروس بھی شروع ہوئی ہے میرے خیال میں ایسا تیس برسوں کے بعد ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب یہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی درس وتدریس کا کام اچھی طرح سے چل رہا ہے اور دکان بھی کھلے رہتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ جموں و کشمیر میں۶۴ء۱۴فیصد اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ٹیکس ریونیو میں بھی ۳۱فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، امرت سارو وار، آزادی کا امرت مہاتسو، نشہ مکت ابھیان وغیرہ جیسے اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں سر فہرست ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے روز گاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا’’۳۳ہزار۴سو۲۶؍ اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو دئے گئے ہیںاور۲۵ہزار۴سو ۴۰سلیکشنز کی گئی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ قریب۲لاکھ۲ہزار۷سو۴۹نوجوانوںکو مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے تحت کور کیا گیا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی دوگنا ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال۲۰۱۸میں۱۵سوسے۱۶سو کلو میٹر کے مقابلے میں اب۳۲سو کلو میٹر سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’میں مانتاہوں کہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد کافی حد تک امن قائم ہوا ہے‘

Next Post

جانتے ہیںجموں کشمیر میں خلاء سے جسے پر کرنے کی ضرورت ہے :الیکشن کمیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن

جانتے ہیںجموں کشمیر میں خلاء سے جسے پر کرنے کی ضرورت ہے :الیکشن کمیشن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.