منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in قومی خبریں
A A
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے ساتویں دن منگل کو لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح تک ملتوی کر دی گئی۔
ایک بار کے التوا کے بعد جب دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان میں رکھے ۔ ایوان کا ضروری کام مکمل کرنے کے بعد جیسے ہی انہوں نے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے ایوان کے وسط میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان پریزائیڈنگ افسر نے بجٹ، ضمنی مطالبات اور مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر سے متعلق تخصیصی بل ایوان میں بحث کے لیے رکھے اور مختصر بحث کے بعد بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ مسٹر اگروال نے اراکین کو پرسکون رہنے اور اپنی جگہ پر جانے کی تاکید کی لیکن کسی نے بھی ان کی درخواست پر کان نہیں دھرے اور ہنگامہ آرائی کی۔ اس دوران حکمراں جماعت کی جانب سے بھی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں صبح 11 بجے اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں وقفہ سوالات کا آغاز کیا تو حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ارکان نے اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی شروع کردی۔ دونوں طرف کے ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے بھی پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے کہا کہ پیر کو انہوں نے تمام پارٹیوں کے لیڈروں کو الگ الگ بلایا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ بجٹ سیشن اہم ہے اور سیشن کی کارروائی چلنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن اراکین کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے کافی وقت دیا جائے گا۔ اگر انہیں وقت نہیں ملتا تو وہ کرسی کے سامنے آْسکتے ہیں لیکن وقفہ سوالات کو چلنے دیں۔ مسٹر برلا کی بات کا اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اس لیے انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایوان کو نہیں چلانا چاہتے تو میں ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرتا ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ، بی جے پی کا الزام

Next Post

افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
طالبان نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ فیصلے واپس نہ لیے تو ان پر دباؤ بڑھائیں گے: امریکہ

افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن کلاسیں ویران ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.