جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

معمر ترین فلسطینی قیدی 17 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-15
in عالمی خبریں
A A
معمر ترین فلسطینی قیدی 17 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

تل ابیب//
اسرائیلی جیل میں اسلحے کی اسمگلنگ کے جرم میں17 سال سے قید معمر ترین فلسطینی قیدی کو پیر کے روز رہائی مل گئی۔فلسطینی قیدیوں کے کلب کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 83 سالہ فواد شوباکی کو عسقلان جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور شوباکی کے بیٹے حازم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب وہ اپنے گھر واپس پہنچنے والے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ،جیسے ہی فواد شوباکی رام اللّٰہ میں مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے مقبرے پر پہنچے جوکہ ان کے قریبی ساتھی تھے، فلسطینی حکّام نے فلسطینی کیفیہ میں لپٹے ہوئے اس عمر رسیدہ شخص سے ملنے کے لیے دوڑ لگا دی۔ اس موقع ہر چھوٹے بچوں نے تحریک فتح کا جھنڈا لہرایا، جبکہ خواتین نے فخر سے ایسی ٹی شرٹس پہنے ہوئے نظر آئیں جن پر فواد شوباکی کی نوجوانی کی تصاویر چھپی ہوئی تھیں۔
فواد شوباکی نے یاسر عرفات کے مقبرے پر دعا کرنے کے بعد کہا کہ ہم اسی راستے پر چلیں گے جس راستے پر چلنے کے لیے یاسر عرفات نے ہماری رہنمائی کی، ہم ظلم کے خلاف ان کی مزاحمت کو جاری رکھیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، جب ہمارے وطن، ہمارے لوگوں اور سیدھے راستے پر چلتے ہوئے شہید ہونے والوں کی بات ہو تو ہماری جانیں بے کار ہیں۔واضح رہے کہ تحریکِ فتح کے ایک سینئر رکن فواد شوباکی کو فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے 2002ء میں دوسری بغاوت کے عروج پر گرفتار کیا تھا۔وہ ایران سے غزہ کے ساحلی انکلیو میں ہتھیاروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی میں کرین اے جہاز پر سوار تھے جسے اسرائیل نے بحیرہ احمر میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جہاز پر 50 ٹن ہتھیار لدے ہوئے تھے اور پھر اُنہیں فلسطینی اتھارٹی نے ویسٹ بینک کے شہر جیریکو میں امریکی اور برطانوی نگرانی میں رکھا تھا۔
2006ء میں اسرائیلی فورسز نے جیل پر دھاوا بول دیا اور فواد شوباکی کو اسرائیل لے جایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین کا تین سال بعد غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزے بحال کرنے کا اعلان

Next Post

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا آبدوز معاہدے سے باز رہیں؛ چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا آبدوز معاہدے سے باز رہیں؛ چین

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا آبدوز معاہدے سے باز رہیں؛ چین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.