ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی اپوزیشن کے لیڈروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے :اکھلیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

اقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان

لکھنؤ// سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ خود کی حکومت میں ملوث بدعنوانی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے بی جے پی مرکزی جانچ ایجنسیوں کو ہتھیار بنا کر اپوزیشن لیڈروں کو بدنا م کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت انے اپنے گھپلے ، اور بدعنوانی اور ناکامی چھپانے اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی شبیہ خراب کرنے اور بدنام کرنے کے لئے ای ڈی اور سی بی آئی کو ہتھیار بنا لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں شہروں میں کوڑے بھرے پڑے ہیں۔ صفائی نہیں ہے ۔ اتنے سال حکومت چلانے کے بعد بی جے پی شہروں کے سیور سسٹم کو ٹھیک نہیں کرپائی ہے ۔ نالوں میں گندگی بھری پڑی ہے ۔ندیاں صاف نہیں ہوئی ہیں۔ گنگا میں نالے گررہے ہیں اور وہ صاف نہیں ہوئے ۔ ہاوس ٹیکس، واٹر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔ حکومت عوام سے بجلی بل مہنگا وصول کررہی ہے ۔
یادو نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری شباب پر ہے ۔ بی جے پی حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔ شہروں میں سڑکیں خراب اور ٹوٹی ہوئی ہیں۔ شہروں میں ہاوس ٹیکس اور واٹر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔ بی جے پی نے سپنا اسمارٹ سٹی کا دکھا یا تھا لیکن شہروں میں سانڈ گھوم رہے ہیں۔ عوام نگر نگم انتخابات میں بی جے پی کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدنظمی کا جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق خستہ حال ہے ۔ بی جے پی حکومت میں میں وارانسی میں وی وی آئی پی پارلیمانی سیٹ میں 25000 غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر بی جے پی کی سرپرستی حاصل افراد کی ہے ۔ عوام دیکھ رہی ہے کہ جرائم کے تئیں بی جے پی کی جھوٹی ٹالیرنس ہے ۔ چھوٹی چھوٹی معصوم بچیاں تک محفوظ نہیں ہیں۔
یادو نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کے لئے سماج وادی پارٹی کے کارکنان بی جے پی سے بھی زیادہ مضبوط تیاری کرنے میں مشغول ہیں۔ ملک میں آئین کو بچانے کی لڑائی سب کو مل کر لڑنی ہوگی۔ انہوں نے عوام کو متحد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ آئین بچانے کے لئے لوگوں کو زیادہ ووٹ ڈالنے ہونگے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چوتھا ٹیسٹ ڈرا، ہندوستان نے بارڈر-گواسکر ٹرافی حاصل کی

Next Post

امیش پال قتل کے سلسلے میں بریلی میں جیلر سمیت 6معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

2026-10-17
قومی خبریں

اقتدار کے لالچ میں آئینی اداروں پر سوال اٹھا کر جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں راہل گاندھی: دھرمیندر پردھان

2026-10-17
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے 1,400 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

امیش پال قتل کے سلسلے میں بریلی میں جیلر سمیت 6معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.