ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندستان کے جواب کی گل نے قیادت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

احمد آباد// نوجوان سنسنی خیز اوپنر شبھمن گل (128) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 59) کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر 289 رن بنا کرمیچ کو برابری پرپہنچا دیا۔
ہندستان نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 191 رن پیچھے ہے، حالانکہ اس کی ابھی سات وکٹیں باقی ہیں۔ کوہلی 59 رن بنانے کے بعد کریز پر ہیں اور رویندر جڈیجہ 16 رن پر کھیل رہے ہیں۔
گل نے ہندوستانی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، انہوں نے 235 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 128 رن بنائے۔ سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیتشور پجارا (42) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 113 رن کی سنچری شراکت بھی کی۔
گل اور کپتان روہت شرما نے تیسرے دن کا تیز آغاز کیا۔ گل نے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں تین چوکے لگائے، جب کہ روہت نے اگلے اوور میں اسٹارک کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 رن مکمل کر لیے۔
تاہم آسٹریلیا نے اپنی گیند بازی میں نظم و ضبط لاتے ہوئے جلد ہی چوکوں اور چھکوں پر لگام لگا دی۔ اسے اس کا نتیجہ اس وقت ملا جب روہت نے میتھیو کوہنیمین (43/1) کی گیند کو سیدھا ایکسٹرا کور کے ہاتھ میں دے دیا۔ روہت نے 58 گیندوں کی اپنی اننگز میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے۔
اہم اس کے بعد آسٹریلیائی گیند بازوں کو گل اور پجارا کے درمیان سنچری شراکت داری کا سامنا کرنا پڑا۔ گل نے 29ویں اوور میں مچل اسٹارک کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور لنچ تک پجارا کے ساتھ 55 رن جوڑے۔
لنچ کے بعد ایک وقت ایسا آیا جب اسٹیو اسمتھ نے سخت فیلڈنگ سجا کر رن ریٹ کو روک لیا۔ اس کے باوجود گل کی توجہ ہٹی نہیں اور 16 اووروں تک بغیر کوئی باؤنڈری لگانے کے بعد 57ویں اوور میں دو چوکے لگا کر 90 رن کا ہندسہ چھو لیا۔
گل نے 62ویں اوور میں اپنی اننگز کی 194ویں گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچا کر اپنی سنچری مکمل کی، حالانکہ پجارا اسی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
پجارا نےٹوڈ مرفی کا شکار ہونے سے قبل 121 گیندوں پر 42 رن بنائے جن میں تین چوکے شامل تھے۔ تیسری وکٹ کے لیے کوہلی کے ساتھ 58 رن کی شراکت داری کرنے کے بعد گل بھی لائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
دوسری جانب کوہلی نے اپنی اننگز کے ابتدائی لمحات میں جدوجہد کی لیکن ایک بار جب ان کی نظریں جم گئیں تو انہوں نے اپنے شاٹس کھیلنا شروع کر دیے۔ کوہلی نے 73 ویں اوور میں اسٹارک کو دو چوکے لگا کر اپنی اننگز کو تیز کیا، جبکہ ٹوڈ مرفی کو، جنہوں نے انہیں سیریز میں تین بار آؤٹ کیا تھا، کو کور پر چوکا مارا۔
بغیر کسی پریشانی کے بلے بازی کر رہے کوہلی نے 107 ویں گیند پر دو رن بنائے اور 14 ماہ کے وقفے کے بعد اپنی ٹیسٹ ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے آخری بار جنوری 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ میں 50 رن کا ہندسہ چھوا تھا۔ کوہلی کے ساتھ وکٹ پر موجود جدیجہ کو پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا گیا، حالانکہ جب وہ آخری سیشن میں پچ پر آئے تو انھوں نے کوئی موقع نہیں لیے بغیر بلے بازی کی۔ جدیجہ نے اپنی 16 رن کی اننگز میں 54 گیندیں کھیلی ہیں جب کہ 128 گیندیں کھیلنے والے کوہلی اپنی 28 ویں ٹیسٹ سنچری سے 41 رن دور ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شکیب الحسن کو غصہ آگیا، مداح پر تشدد

Next Post

کیرالہ میں جنسی ہراسانی کا قصوروار انسپکٹر برطرف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
جنگجوؤں سے ’روابط ‘کے الزام میں ۵ سرکاری ملازمین برطرف

کیرالہ میں جنسی ہراسانی کا قصوروار انسپکٹر برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.