ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امشی پورہ فرضی تصادم:فوجی کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنانے پر لواحقین نے ایل جی سنہا کا شکریہ

’جموں کشمیر کی سرکار نے نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-09
in مقامی خبریں
A A
امشی پورہ فرضی تصادم:فوجی کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنانے پر لواحقین نے ایل جی سنہا کا شکریہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں ۲۰۲۰میں فرضی تصادم میں مجرم قرار دئے گئے فوجی کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنانے پر لواحقین نے ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
لواحقین نے بتایا کہ فوج کے ساتھ کام کرنے والے دو مقامی نوجوانوں کے خلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے اور اُنہیں بھی سخت سزا ملنی چاہئے ۔
لواحقین نے مزید بتایا کہ سرکار نے نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔
دو روز قبل فوجی عدالت نے جولائی ۲۰۲۰میں جنوبی ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں فرضی انکاونٹر کے دوران تین معصوم شہریوں کی ہلاکت کے سلسلے میں کیپٹن بھوپندر سنگھ کو عمر قید کی سزا سنانے کے بعد لواحقین نے اس فیصلے کو کافی سراہا ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اہل خانہ نے بتایا کہ تین مزدوروں کے قتل میں ملوث دو دیگر لوگ جن کے خلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے اُنہیں بھی سخت سزا ملنی چاہئے اور ہمیں اس کا انتظار رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا اس بات پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مزدوروں کے قتل میں ملو ث فوجی کیپٹن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کیونکہ تین سال اور سات مہینے تک ہم اس کا انتظار کر رہے تھے ۔
اُن کے مطابق بے گناہ مزدوروں کو کمرے سے نکال کر قتل کر دیا گیا جن لوگوں نے اس کام کو انجام دیا وہ عمر بھی روئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ان تین برسو ں کے دوران ہم نے بہت سارے مصیبتوں کو دیکھا ہے ۔
اہل خانہ نے کہاکہ ایل جی منوج سنہا نے گھر کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ایل جی منوج سنہا اس حوالے سے بھی بہت جلد فیصلہ لیں گے ۔
بتادیں کہ گزشتہ روز فوجی عدالت نے جولائی ۲۰۲۰میں جنوبی کشمیر کے امشی پورہ شوپیاں میں فرضی تصادم میں تین عام شہریوں کے قتل میں ملوث آرمی کیپٹن کو عمر قید کی سفارش کی ۔
فوجی عدالت نے بتایا کہ کیپٹن بھوپندر سنگھ کو کورٹ مارشل کی سزاد ی گئی تھی اور یہ کہ کورٹ آف انکوائری اور شواہد کے خلاصے سے معلوم ہوا ہے کہ فوجیوں نے آرمڈ سپیشل پاور ایکٹ (افسپا ) کا غلط استعمال کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ عمر قید کی سزا اعلیٰ فوجی حکام کی تصدیق سے مشروط ہے ۔
یاد رہے کہ جموں خط کے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے تین افراد امتیاز احمد ، ابرار احمد اور محمد ابرار کو۱۸جولائی۲۰۲۰کو شوپیاں ضلع کے ایک دور افتادہ پہاڑی گاوں میں فرضی انکاونٹر کے دوران ہلاک کیا گیا ۔
تصادم کے بعد فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ان ہلاکتوں پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد فوج نے فوری طورپر کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری کئے ۔
تین عام شہری کی ہلاکت کے بعد جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے راجوری میں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور اُن تک وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پہنچایا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔
ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تینوں نوجوانوں کی شناخت کے بعد اکتوبر ۲۰۲۰میں مہلوکین کی قبر کشائی کے بعد لاشیں وارثین کے حوالے کی گئیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں دو دیگر لوگوں کو بھی نامزد کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ثبوت ضائع کر دئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ایک خاتون کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

Next Post

وادی میں موسم خشک و خوشگوار‘دن کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

وادی میں موسم خشک و خوشگوار‘دن کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.