جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزراء نے نیتن یاہو کو 270,000ڈالر بطور تحفہ لینے کے بل کی منظوری دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

تل ابیب//
اسرائیلی کابینہ میں حال ہی میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنے قانونی بلوں کی ادائیگی کے لئے ایک رشتہ دار سے موصولہ 270,000ڈالر کا عطیہ برقرار رکھنے کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال، اسرائیل کی ہائی کورٹ نے نتن یاہو کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے مرحوم کزن سے ملنے والی رقم رکھنے کے مجاز نہیں کیونکہ کسی سرکاری عہدیدار کو اتنی بڑی رقم تحفتا لینا ممنوع ہے۔ یہ رقم ان کو اور ان کی اہلیہ سارہ کو بدعنوانی کے الزامات سے لڑنے کے دوران قانونی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے دی گئی تھی۔
نیتن یاہو گذشتہ تین سالوں سے دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور رشوت کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم وہ تمام غلط کاموں کی تردید کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات متعصب میڈیا اور نظام عدل کے ذریعے ان کو بدنام کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔
وہ اور ان کی بیوی اس کی وجہ سے تنقید اور تنازعات کا شکار ہیں۔ سارہ نیتن یاہو گذشتہ ہفتے تل ابیب میں ایک سیلون کے باہر شدید احتجاج کا نشانہ بنیں جہاں وہ اپنے بال بنوانے کے لیے آئی تھیں۔ پولیس کی بھاری نفری کو انہیں سیلون سے باہر لے جانے اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے بلایا گیا۔اتوار کے روز، وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے اس بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت سرکاری عہدیداروں کو قانونی یا طبی بلوں کے لئے چندہ قبول کرنے کی اجازت ہے، باوجود اس کے کہ ملک کے اٹارنی جنرل کی طرف سے اس پر اعتراض کیا گیا ہے کہ اس سے بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔
یہ بل نیتن یاہو کی نئی حکومت کے ذریعہ اسرائیل کے قانونی نظام کے مجوزہ جائزہ کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل میں دو ماہ سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہ چارلس، ہیری اور میگھن کو بکنگھم پیلس میں فلیٹ دینے کیلئے تیار

Next Post

افغانستان میں یونیورسیٹیز کھل گئیں؛ طالبات پر پابندی برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان

افغانستان میں یونیورسیٹیز کھل گئیں؛ طالبات پر پابندی برقرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.