منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بی جے پیـ:مٹی بھی سونا بن جاتی ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-04
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

اب بتا دیجئے صاحب آپ اس کو کیا کہیں گے؟نہیں … نہیں صاحب کوئی بہانہ نہیں چلے گا ‘ دائیں بائیں بھی مت دیکھئے ‘ بات سیدھی ہے اور… اور اس کا سیدھا ساجواب بھی دیجئے… کہ تین شمال مشرقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو آپ کس نظر سے دیکھ رہے ہیں… یہ انتخابی نتائج کس بات کی چغلی کھا رہے ہیں… ایک زمانہ تھا اور اللہ میاں کی قسم ہم کسی پرانے اور بہت پرانے زمانے کی بات نہیںکررہے ہیں… بس کچھ ایک سال پہلے کی بات کررہے تھے کہ جب شمال مشرق میں بی جے پی کا کوئی نام لیوا نہیں تھا اور… اور آج آسام میں اس کی حکومت ہے ‘ تریپورہ اور ناگالینڈ میں یہ شریک حکومت ہے جبکہ… جبکہ میگھالیہ میں بھی اس نے حکمران جماعت ‘نیشنل پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے‘ بھلے ہی وہاںاس کی کل دو نشستیں ہیں… صاحب کچھ تو ہے کہ لوگ … بی جے پی کو جتوا رہے ہیں… یکے بعد دیگرے اسے الیکشن میں جیت کا ہار پہنا رہے ہیں‘ اس پر بھروسہ اور اعتماد ظاہر کررہے ہیں… آسمان کو چھوتی ہو ئی مہنگائی کے باوجود کررہے ہیں ‘ رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود کررہے ہیں ‘ زور گار کے زیادہ مواقع پیدا نہ کرنے کے باوجود بھی کررہے ہیں‘ صرف ملک کے دولت مندوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات عائد ہونے کے بعد بھی کررہے ہیں… کچھ تو بی جے پی میں ہے‘ مودی جی میں ہے کہ … کہ کانگریس جس کا کبھی شمال مشرق میں سکہ چلتا ہے… صرف اس کا ہی سکہ چلتا تھا آج اس کا وہاں کوئی نام لیوا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… کچھ توہے اور… اور یقینا ہے ۔ کیا ہے‘ ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن بات صرف اپوزیشن میں اتحاد نہ ہونے کی نہیں ہے… بات اس سے بڑھ کر ہے‘ اس سے آگے کی ہے… بات یہ ہے کہ… کہ مودی جی کاجادو نو دس سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی برقرار ہے…مودی جی آج بھی مٹی کو ہاتھ لگاتے ہیں اور… اور وہ سونا بن جاتی ہے… کیسے بن جاتی ہے … یہ ہم نہیںجانتے ہیں… کہ… کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ جانتے ہیں کہ مودی جی اور ان کی بی جے پی ایک کے بعد ایک الیکشن جیت رہی ہے اور… اور یقین کیجئے کہ اب ہمیں بھی یہ یقین سا ہو گیا ہے کہ بی جے پی کوئی ہرا نہیں سکتا ہے… یہ نا قابل تسخیر بنتی جا رہی ہے … بات چاہے ریاستی الیکشن کی ہو یا پھر۲۰۱۴…۲۰۱۹……یاپھر شاید۲۰۲۴ کی ہو۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کو ہمارے ساتھ جنون ہے جبکہ اس کے لوگ روزی روٹی کی جنگ لڑ رہے ہیں: ہندوستان

Next Post

کشمیرکے بازاروں پر مافیاز کا راج

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیرکے بازاروں پر مافیاز کا راج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.