منگل, نومبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جی 20 کوہندوستانی تہذیب، اخلاقیات سے تحریک لینا چاہیے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in ٹاپ سٹوری
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲مارچ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد تخلیق کردہ عالمی نظام اپنے مقاصد میں ناکام ہوگیا ہے اور اس کی ناکامی کے المناک نتائج سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ

وزیراعلیٰ کا ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے پر زور

مرکز اور جموں و کشمیر میں بداعتمادی کیلئے این سی ذمہ دار:محبوبہ

مودی نے جی 20 وزرائے خارجہ کانفرنس کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں مہمان وزرائے خارجہ پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی تہذیبی اخلاقیات سے تحریک لیں اور ترقی پذیر ممالک کی آوازوں کو سنیں اور اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر دنیا کو معاشی بحران سے نجات دلانے اورجوڑنے میں تعاون کریں۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے تمام جی20 رکن ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور خصوصی طور پر مدعو ممالک کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے جی20 صدارت کے لیے ’ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے تھیم کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ مقصد کے اتحاد اور عمل کے اتحاد کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے ۔ امید ہے کہ آپ کی آج کی ملاقات مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھے ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا”ہم سب کو یہ قبول کرنا چاہیے کہ کثیرالجہتی آج بحران کا شکار ہے ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد تخلیق کردہ عالمی طرز حکمرانی کا ڈھانچہ دو کاموں کو انجام دینے کے لئے تھا۔ سب سے پہلے ، مسابقتی مفادات کو متوازن کرکے مستقبل کی جنگوں کو روکنا۔ دوسرا، مشترکہ دلچسپی کے امور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا“۔

مودی نے کہا ”گزشتہ چند برسوں کا تجربہ‘ مالیاتی بحران، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، دہشت گردی اور جنگ – صاف ظاہر کرتا ہے کہ عالمی گورننس اپنے دونوں مینڈیٹ میں ناکام رہی ہے ۔ ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ اس ناکامی کے المناک نتائج سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو بھگتنا پڑ رہے ہیں“۔

مودی نے کہا کہ برسوں کی ترقی کے بعد، ہم آج پائیدار ترقی کے اہداف پر واپس جانے کے خطر ات کا شکار ہیں۔ بہت سے ترقی پذیر ممالک اپنے لوگوں کے لیے خوراک اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہوئے غیر پائیدار قرضوں کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ امیر ممالک کی وجہ سے گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت نے گلوبل سا ¶تھ کو آواز دینے کی کوشش کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا”کوئی بھی گروہ اپنے فیصلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو سنے بغیر عالمی قیادت کا دعویٰ نہیں کر سکتا“۔

مودی نے کہا”آپ گہری عالمی تقسیم کے وقت مل رہے ہیں۔ بحیثیت وزرائے خارجہ، یہ فطری ہے کہ آپ کی بات چیت آج کے جغرافیائی سیاسی تنا ¶ سے متاثر ہوتی ہے ۔ ان تنا ¶ کو کیسے حل کیا جانا چاہیے اس بارے میں ہم سب کے اپنے موقف اور اپنے نقطہ نظر ہیں۔ تاہم، دنیا کی سرکردہ معیشتوں کے طور پر، ہماری ان لوگوں کے لیے بھی ذمہ داری ہے جو اس کمرے میں نہیں ہیں“۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا نمو کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے جی 20 کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ ترقی، اقتصادی لچک، آفات سے نمٹنے ، مالی استحکام، بین الاقوامی جرائم، بدعنوانی، دہشت گردی نیز خوراک اور توانائی کے تحفظ، ان تمام شعبوں میں، جی20 کے پاس اتفاق رائے پیدا کرنے اور ٹھوس نتائج دینے کی صلاحیت ہے ۔ ہمیں ان مسائل کی اجازت نہیں دینی چاہیے جو ہم مل کر حل نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں ان مسائل کو اٹھانا چاہئے جنہیں ہم حل کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ گاندھی اور بدھ کی سرزمین پر مل رہے ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ آپ ہندوستان کے تہذیبی اخلاق سے متاثر ہوں گے ۔ اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے نہیں جو ہمیں تقسیم کرتی ہے ، بلکہ اس بات پر جو ہم سب کو متحد کرتی ہے ۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری سڑک حادثے میں۲ہلاک ‘۶دیگر زخمی

Next Post

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیراعلیٰ کا ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے پر زور

2026-11-02
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

مرکز اور جموں و کشمیر میں بداعتمادی کیلئے این سی ذمہ دار:محبوبہ

2026-11-02
پٹنی ٹاپ ہوٹل اراضی تجاوزات کیس میں۱۱کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک
اہم ترین

پٹنی ٹاپ ہوٹل اراضی تجاوزات کیس میں۱۱کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک

2026-11-02
’قومی زعفراب مشن  کے بعد زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوا ‘
اہم ترین

پانپور میں زعفران کی فصل کی کٹائی شروع، گزشتہ سال کے بھاری نقصان کے بعد بہتر پیداوار کی امید

2026-11-02
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

دربار مو کا پہلا دن: ڈیلی ویجرز اور آشا ورکروں کا احتجاجی مارچ

2026-11-02
اسمبلی انتخابات سے قبل فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میںاضافہ
اہم ترین

  ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ  کے دھماکے میں فوجی پورٹر کا پاؤں ضائع

2026-11-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

اننت ناگ میں مسجد پر پتھراؤ کے الزام میں چار افراد حراست میں

2026-11-02
اہم ترین

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ۳ہزار معاملات میں کارروائی

2026-11-02
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.