ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in اہم ترین
A A
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
۴۳۴ کلومیٹر طویل سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کا کہنا ہے کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں مارچ کے آخر تک شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
بی آر او نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ کو ۶جنوری کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شاہراہ پر برف صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ مارچ کے آخر تک اسے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔
سرینگر لیہہ شاہراہ نہ صرف دو یونین ٹیریٹریز جموں و کشمیر اور لداخ کے باشندوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے بلکہ حفاظتی اہلکاروں کے لیے بھی یہ شاہراہ شہہ رگ کے مانند ہے۔
جموں و کشمیر کو لداخ کو زمینی راستے سے جوڑنے والی یہ واحد شاہراہ ہے جو سرما میں بھاری برفباری کے دوران ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند رہتی ہے۔
بی آر او کے عہدیداروں اور شاہراہ پر کام کرنے والے افراد نے بتایا کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر سے برف صاف کرنے کے عمل میں جدید ترین مشینری بشمول سنو کٹرز کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ شاہراہ پر کیپٹن موڑ، شیطانی نالہ، مندر موڑ، بجری نالہ سمیت زوجیلا پاس اور دیگر متعدد مقامات پر، تقریبا ہر سال، برفانی تودے گرنے سے کئی مقامات پر۴۰ سے ۵۰ فٹ تک برف جمع ہے اور اسے صاف کرنے میں بی آر او کو سخت چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ رواں برس شدید برفباری کی وجہ سے امکان ہے کہ سرینگر لداخ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بحال کرنے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
شاہراہ پر کام کر رہے ایک عہدیدار نے بتایا کہ برف صاف کرنے کے دوران انہیں کئی طرح کے چلینجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم تجربہ کار انجینئروں کی نگرانی میں مزدور اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینیں کام پر لگی ہوئی ہیں اور موسم خشک رہنے کی صورت میں رمضان المبارک سے قبل ہی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا جائے گا تاکہ خطہ لداخ کے باشندوں کو ماہ مبارک کے دوران سبزی، پھلوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جودہلی میں اپنی جائیدادوں پر ۵۰ہزار روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ یہاں ایک ہزار پرا پر ٹی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں:سنہا

Next Post

کشمیر: بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

کشمیر: بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.