ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت ہی شگوفے پھوٹنے سے کسان پریشان

ماہ مارچ میں تیز بارشیں، تیز ہوائیں چلنا اور ژالہ باری ہونا ایک معمول ہے ‘ بادام کے شگوفے تباہ ہوسکتے ہیں:عارف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت ہی شگوفے پھوٹنے سے کسان پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
کشمیر میں بادام کے درختوں پر قبل از وقت شگوفے پھوٹنے سے شعبہ باغبانی سے وابستہ کسان طبقے میں پریشانی پھیل گئی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میوہ درختوں پر قبل از شگوفوں پھوٹنے سے شعبہ باغبانی کو نقصان ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ ماہ فروری میں ہی دن اور شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونا ہے ۔
ہارٹیکلچر آفسر سرینگر افتخار حسین نے یو این آئی کو بتایا کہ فروری میں ہی درجہ حرارت بڑھ گیا جس کی وجہ سے شگوفے قبل از وقت ہی پھوٹنے لگے ۔
حسین نے کہا کہ اگر درجہ حرارت پہلے ہی تیز ہوگیا تو میوہ درختوں پر پہلے ہی شگوفے پھوٹیں گے جس سے اس شعبے کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے ۔
وادی کے معرف ماہر موسمیات فیضان عارف نے کہا کہ ماہ فروری میں برفباری اور بارشیں ہوتی تھیں جو امسال اس ماہ میں نہ ہونے کے برابر ریکارڈ کی گئیں اور دوسری طرف اس مہینے کے دوران دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے شگوفے قبل از وقت ہی پھوٹنے لگے ۔
عارف نے کہا کہ قبل از وقت درجہ حرارت بڑھنے سے کئی چیزوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ماہر موسمیات کا کہنا تھا’’ماہ مارچ میں تیز بارشیں، تیز ہوائیں چلنا اور ژالہ باری ہونا ایک معمول ہے جب فروری میں ہی شگوفے پھوٹے ہوں گے تو وہ تباہ ہوں گے جس کا براہ راست اثرات میوہ پر پڑے گا‘‘۔
عارف نے کہا کہ عام طور پر ماہ مارچ کا نصف حصہ ختم ہونے کے بعد درختوں پر شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے سے وادی میں پانی کی کمی ہونے کا بھی خطرہ ہے جس سے دھان فصل کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ۔
ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں قبل از وقت اضافہ یا کمی واقع ہونا موسمی تبدیلی کا نتیجہ ہے ۔
ادھر وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد نامی ایک میوہ باغ مالک نے یو این آئی کو بتایا کہ ماہ فروری میں ہی درجہ حرارت تیز ہے اگر میوہ درختوں پر شگوفے پھوٹ گئے تو ہمارا نقصان طے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی برسوں سے نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قبل از وقت بھاری برف باری سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا جبکہ سال گذشتہ ہمارے میوہ کی مانگ میں کمی سے ہمیں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بٹہ مالو میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

Next Post

گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف جمع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

گلمرگ میں پانچ سینٹی میٹر تازہ برف جمع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.