بنگلورو//وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج سے یہاں شروع ہونے والی جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی میٹنگ سے علیحدہ فرانس کے اقتصادی، خزانہ، صنعتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر برونو لی میری اور جنوبی کوریا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ چو کیونگ ہو سے دو طرفہ بات چیت کی۔
ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ معلومات دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی زیر صدارت ہورہے جی 20 اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محترمہ سیتا رمن نے مسٹر چو کے ساتھ اس سلسلے میں توانائی کی حفاظت اور پائیدار سپلائی چین کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
فرانسیسی وزیر نے ٹاٹا ایئربس کے ساتھ معاہدے کے لیے محترمہ سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور سبز شہروں جیسے مسائل پر بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔