کراچی//
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر نجم سیٹھی نے شاہنواز دھانی کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی پی ایس ایل کا ابتدائی میچ کھیلنے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے۔