نئی دہلی//نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے غلط انفارمیشن اور معلومات کوحملہ کرنے کا نیا طریقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو روکنے کے لئے ان کا سامناکرنا ضروری ہے ۔مسٹر دھنکھڑ نے بدھ کو نائب صدرکے رہائش گاہ میں انڈین انفارمیشن سروس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معلومات کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے افسران کوہوشیار اور آگاہ رہنا چاہئے ۔ انہوں نے انفارمیشن افسران کو جمہوریت اور قوم پرستی کو حقیقی محافظ بتایا اور کہا کہ ہندوستان موقعوں اور سرمایہ کاری کی زمین ہے اور ان کو بڑھانے میں موثر مواصلات کا کردار اہم ہیں ۔انہوں نے ‘معلومات کی ڈمپنگ’کو حملے کا ایک جارحانہ طریقہ ’ بتاتے ہوئے اسے بے اثر کرنے کے لئے جرات مندانہ اور موَثر اقدام اٹھانے کو کہا ۔نائب صدر نے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو کمزور کرنے کے لئے غلط انفارمیشن اور معلومات کو موَثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔یو این آئی ۔ خ س ۔ ع ا ۔