ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندنبرگ: کانگریس لیڈرنے سپریم کورٹ کے جج کی زیر نگرانی تحقیقات کے لیے عرضی دائر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-15
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی//ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ کے تناظر میں، اڈانی گروپ اور اس کی ایسوسی ایٹ کمپنیوں کی جانچ سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی نگرانی میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ (ای ڈی) جیسی مرکزی ایجنسیوں سے جانچ کرانے کی ہدایت دینے کی التجا کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جیا ٹھاکر نے عدالت عظمی کا رخ کیا ہے ۔
کانگریس کی مدھیہ پردیش خواتین یونٹ کی جنرل سکریٹری محترمہ ٹھاکر نے اپنی درخواست میں امریکی تنظیم ہنڈن برگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اڈانی گروپ اور اس کی ساتھی کمپنیوں پر عوام کی محنت سے کمائے ہوئے لاکھوں کروڑوں روپے مبینہ طور پر اسٹاک مارکیٹ اور منی لانڈری کے ذریعہ جعلسازی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔
انہوں نے عدالت عظمیٰ سے التجا کی ہے کہ وہ پورے معاملے کی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں جیسے سی بی آئی، ای ڈی، ڈی آر آئی، سی بی ڈی ٹی، ای آئی بی، این سی بی، سیبی، آر بی آئی، ایس ایف آئی او وغیرہ سے جانچ کرائیں۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ اور اس کی ایسوسی ایٹ کمپنیوں نے ماریشس، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور کیریبین جزائر جیسے ٹیکس پناہ گاہوں میں حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے لیے مختلف آف شور کمپنیاں قائم کیں۔ اس طرح وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
درخواست گزار نے الزام لگایا کہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سے بھی اس فیصلے کی تحقیقات کرنے کی فریاد کی ہے جس میں اڈانی انٹرپرائزز کے ایف پی اوز کی قیمت 1600-1800 روپے (نارمل مارکیٹ ریٹ) کے بجائے 3200 روپے فی شیئر کی شرح سے عوام کے پیسہ کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
24 جنوری، 2023 کو شائع ہونے والی ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں نے اپنی مختلف کمپنیوں کے شیئر کی قیمت کو بڑھایا اور اسی قیمت پر انہوں نے مختلف پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ بینکوں سے 82,000 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا۔
درخواست گزار کا استدلال ہے کہ ‘اڈانی انٹرپرائزز’ کا ایف پی او 27 جنوری 2023 کو ہنڈنبرگ رپورٹ کے انکشاف کے بعد کھولا گیا تھا، جس میں ایل آئی سی، ایس بی آئی اور کئی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے 3200 روپے فی شیئر کی شرح سے بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی تھی، جبکہ مارکیٹ میں عام طور پر حصص 1600 سے 1800 روپے فی حصص میں دستیاب تھے ۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ یہ سب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایل آئی سی اور ایس بی آئی نے بغیر سوچے سمجھے عوام کی محنت سے کمائے گئے کئی ہزار کروڑ روپے کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔
عدالت عظمیٰ پہلے ہی ایڈوکیٹ وشال تیواری اور منوہر لال شرما کے ذریعہ دائر دو مفاد معامہ کی عرضیوں کی سماعت کر رہی ہے ۔ مرکز نے پیر کو سپریم کورٹ کے ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا جو سرمایہ کاروں کے پیسے (اڈانی کی کمپنیوں کے معاملے میں) کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی القاعدہ مقدمہ:ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا

Next Post

ہندوستان ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے : راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

ہندوستان ترقی پذیر ممالک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے : راجناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.