بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سابق فوجی بریگیڈیر بی ڈی مشرا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر تعینات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-12
in ٹاپ سٹوری
A A
سابق فوجی بریگیڈیر بی ڈی مشرا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر تعینات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

لداخ/12 فروری

صدر جمہوریہ نے بریگیڈیر (ر) بی ڈی مشرا کو لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے بطور تعینات کرنے کو منظور دی ہے ۔

متعلقہ

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

بتادیں کہ لداخ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے یوٹی کو سٹیٹ کا درجہ دینے کی مانگ کو لے کر دہلی چلو کی کال تھی جس کے بعد ایم کے مارتھر کو فوری طورپر نئی دہلی طلب کرکے اُس کی جگہ نئے ایل جی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت صدر جمہوریہ نے لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے مارتھر کا استعفیٰ قبول کرکے اُس کی جگہ بریگیڈیر (ر) بی ڈی مشرا کو اُس کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ۔

لداخ میں ایک غیر سیاسی گورنر کی تقرری کو ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس خطے کے لوگ آئین ہند کی 6ویں شیڈول کے تحت ریاست کا درجہ اور آئینی تحفظات کی خاطر پچھلے کئی ہفتوں سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ مختلف تنظیموں نے دہلی چلو کی بھی کال دی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ لداخ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے دہلی چلو کال کے پیش نظر گزشتہ شام ہی ایل جی آر کے مارتھر کو فوری طورپر نئی دہلی طلب کیا گیا اور اتوار کی صبح نئے گورنر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

کون ہے بریگیڈر (ر) بی ڈی مشرا :

بی ڈی مشرا نے ہندوستانی فوج میں تین دہائیوں تک اپنے فرائض انجام دئے اور بطور بریگیڈیر سبکدوش ہوئے ۔ انہوں نے 1971میں چین ہندوستان جنگ اور 1965میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ناگالینڈ میں سال 1964-1963میں ناگو شورش تحریک سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ریٹائرڈ بریگیڈیر نے سال 1987-88کے دوران سری لنکا میں جافنا اور ٹرنکو مالی میں ہندوستانی امن فورس کے سرکردہ بریگیڈیر کمانڈر کے طورپر ایل ٹی ٹی ای کے خلاف بھی کام کیا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سال 1999میں کرگل جنگ کے لئے بھی رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تجاوزات مہم : بانہال میں مکمل بند کے بیچ 45 دکانیں سیل، میڈیکل شاپ اور شیڈ مہندم

Next Post

لداخ سمیت تیرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں کے عہدوں میں ردوبدل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
Next Post
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں

لداخ سمیت تیرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں کے عہدوں میں ردوبدل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.