جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام اور ترکیہ کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار تک جا پہنچی

ہر گذرتے لمحے میں تباہ شدہ عمارتوں سے مزید افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-11
in عالمی خبریں
A A
شام میں 40 گھنٹے کی کارروائی کے بعد پورے خاندان کو بچا لیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

انقرہ//
ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے میں دونوں ملکوں کے اب تک کم از کم 22 ہزار شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، ریسکیو کے کام میں مصروف حکام کا کہنا ہے کہ یہ وقتی تعداد ہے جس میں ہر گھنٹے بعد نیا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
جمعرات کے روز ترکیہ کے نائب صدر نے زلزلے میں جان بحق ہونے والے اپنے شہریوں کی تعداد 17674 بتائی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
ترک نائب صدر نے بتایا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔
ادھر شام میں وائٹ ہلمٹ کے زیر انصرام ریسکیو ٹیم کے حکام نے بتایا شمال میں اپوزیشن کے زیر انتظام علاقوں میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 2030 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں 2950 شامی شہری زخمی ہوئے۔
قبل ازیں شامی وزیر صحت حسن الغباش نے بتایا کہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1347 جبکہ زخمیوں کی تعداد 2295 بتائی گئی تھی۔
زلزلے کے نتیجے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ترکیہ اور شام کے متعدد علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ریسکیو عملے نے جمعرات کے روز ترکیہ میں زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے مزید افراد کو نکالا ہے جبکہ جمعرات ہی کے روز شام کے شمال مغربی علاقے میں مصروف کار ریسکیو عملے کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کوئی زندہ فرد نہیں ملا۔
ہر گذرتے لمحے کے بعد شام اور ترکیہ کے تباہ کن زلزلے اور اس کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کو دیکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں کسی بھی فرد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔
گذشتہ سوموار کی صبح ترکی اور شام میں آنے والا زلزلہ جس میں ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں کو کئی دہائیوں میں آنے والے سب سے زیادہ خونی زلزلے کا نام دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مصر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی روکنے کیلئے مذاکرات کر رہا ہے

Next Post

دسویں سے بارہمویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے ڈیٹ شیٹ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
برفباری:۳۰؍اور ۳۱ جنوری کے امتحانات ملتوی

دسویں سے بارہمویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے ڈیٹ شیٹ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.