ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی پر سپریم کورٹ کا لکھنوہائی کورٹ کو مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں میں مکمل کیئے جانے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-11
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//دہشت گردی کے الزامات کے تحت نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ایک مسلم قیدی کی اپیل پر چھ ہفتہ میں سماعت مکمل کیئے جانے کا آج سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ کو حکم جاری کیا۔
جمعیۃ علمائے ہند (ارشد مدنی) کی جاری کردہ رے لے ز کے مطابق ، عرضی گذارمحمد رضوان صدیقی 2006 سے سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور لکھن[؟] ہائیکورٹ میں عمر قید کی سزا دینے والی نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل 2008 سے التوا ئکا شکار ہے ۔
جمعیۃ علمائہند قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ملزم کی ضمانت کی عرضی پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ گورو اگروال نے سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کو بتایا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل 2008 سے التوائکا شکار ہے اور اس پر کب حتمی بحث ہوگی کسی کو پتہ نہیں ، گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ تعزیزات ہند کی دفعات 121/120 کے تحت عرض گذار کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ تعزیزات ہند کی دفعات 121/120کے اطلاق کے لیئے ضروری اجاز ت نامہ یعنی کے سینکش آرڈر حاصل نہیں کیا گیا اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا دی جو قانوناً غلط ہے ۔ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ عرض گذار پر دہشت گردانہ معاملات میں جن قوانین کا اطلاق کیا جاتا ہے (ٹاڈا ، پوٹا وغیرہ) ان کا اطلاق نہیں کیا گیا اس کے باوجود سیشن عدالت نے عرض گذار کو عمر قید کی سزا دی ہے جس پر نہ تو ہائی کورٹ نظر ثانی کررہی ہے اور نہ ہی اسے ضمانت پر رہا کررہی ہے ۔
ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ اپیل پر کئی مرتبہ سماعت شروع ہوئی لیکن ججوں کی تبدیلی کی وجہ سے کبھی بھی سماعت مکمل نہیں ہوسکی اور سماعت نہ ہونے کے لیئے عرض گذار ذمہ دار نہیں ہے بلکہ استغاثہ اپیل پر سماعت کرانے میں خاص دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ عرضی گذار تا عمر میں جیل میں رہے ۔یہ قیدیوں کے حقوق اور حقوق انسانی کی حق تلفی ہے ، مقدمہ کی تیز سماعت ہر شہری کا حق ہے لیکن اس حق سے عرضی گذار کو محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
دریں اثنائاتر پردیش حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا گریما پرساد نے عدالت کو بتایا کہ عرضی گذار کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اس کے تعلقات بنگلہ دیشی وپاکستانی دہشت گردوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا دی تھی لہذا عرض گذار کو اگر ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ ملک سے فرار ہوسکتا ہے ۔ایڈوکیٹ گریما پرساد نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ ہائی کورٹ میں بحث کرنے کے لیئے تیار ہے ۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے لکھن[؟] ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ وہ عرض گذار اور دیگر ملزمین کی اپیلوں پر چھ ہفتوںکے اندر سماعت مکمل کرے اور اگر چھ ہفتوں کے اندر سماعت مکمل نہیں ہوئی تو عرض گذار دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتا ہے ۔ دوران سماعت عدالت نے زبانی تبصرہ بھی کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ اور لکھن[؟] ہائی کورٹ میں مقدمات کئی کئی دہائیوں سے التوا ئکا شکار ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حالات میں تبدیلی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ لکھن[؟] ہائی کورٹ اس مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں کے اندر مکمل کرلے گی۔دوران سماعت سرپم کورٹ میں ایڈوکیٹ گورو اگروال کی معاونت کے لیئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال حکومت توانائی کے معاملے میں دہلی کو خود کفیل بنا رہی ہے : منیش سسودیا

Next Post

رجنی پاٹل کو ایوان کا ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
آزاد کی کانگریس میں حیثیت ایک چھوٹے کارکن سے زیادہ نہیں تھی:پاٹل

رجنی پاٹل کو ایوان کا ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.