بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر اور لداخ کی۹ مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملے گا

’جغرافیائی علاقائی بنیاد پر معیار کو برقرار رکھنے میں مددملے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-08
in مقامی خبریں
A A
گیہوں کی برآمد پر پابندی اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر لگائی گئی: حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

جموں//
نیشنل بینک فار ایگری کلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( نبارڈ ) جموں نے ایک اہم قدم کے طور پر جموںکشمیر اور لداخ کی منفرد اور نشاندہی شدہ ۹مصنوعات کو جی آئی رجسٹریشن دینے سے متعلق پروجیکٹ منظور کر کے اسے ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن وارانسی کو بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ جغرافیائی اِشارے (جی آئی )سے ان مصنوعات کو ایک اِنفرادی حیثیت حاصل ہوگی اور ان کے معیار اور خصوصیات کو مقامی جغرافیائی علاقائی بنیاد پر معیار کو برقرار رکھنے میں مددملے گی۔
نبارڈ جغرافیائی اِشارے کیلئے پہلے سے رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد کی سرگرمیوں کو آسان بنانے کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے ۔جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز میں ہینڈ لوم ، ہینڈی کرافٹ اور زرعی مصنوعات کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔
جن مصنوعات نے جی آئی ٹیگنگ حاصل کی ہے اِ ن میں بسوہلی مصوری( کٹھوعہ) ، بسوہلی پشمینہ اونی مصنوعات ( کٹھوعہ) ، چکری ووڈ کرافٹ( راجوری) ، بھدرواہ راجما( ڈوڈہ) ، مشک بُدجی چاول( اننت ناگ )، کلادی ( اودھمپور)، سولائی ہنی (رام بن) ، اَنار دانہ ( رام بن ) ، لداخ ووڈ کارونگ ( لداخ) شامل ہیں۔
اِن تمام مصنوعات کی جی آئی درخواستیں جی آئی رجسٹری چنئی میں داخل کی گئی ہیں ۔ ان تمام مصنوعات کی مشاورتی گروپ میٹنگ( سی جی ایم ) پہلے ہی ۹ دسمبر ۲۰۲۲ء کو جموں یونیورسٹی کیمپس میں منعقد کی جاچکی ہے اور مصنوعات جی آئی ٹیگ کی منظوری کے آخری مرحلے میں ہیں ۔ اِس طرح حتمی جی آئی ٹیگ جلد ہی متوقع ہے۔
جی آئی ٹیگ اَصل جغرافیائی علاقے میں اَصل پروڈیوسروں کو شناخت سے قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے ، تیسرے فریق کے ذریعے رجسٹرڈ جغرافیائی اِشارے والے سامان کے غیر مجاز اِستعمال کو روکتا ہے ،برآمدات کو بڑھاتاہے اور بین الاقوامی سطح پر برانڈ کو فروغ دیتا ہے ‘جی ڈی پی میں شراکت سمیت پروڈیوسروں اور متعلقہ شراکت دا روں کی اِقتصادی خوشحالی کو فروغ دیتا ہے ۔ ملک کا صرف ایک مجاز صارف کو ان اشیاکے سلسلے میں جغرافیائی اِشارے اِستعمال کرنے کا خصوصی حق حاصل ہے جس کے حوالے سے یہ رجسٹرڈ ہے ۔ اِس کی وجہ سے کوئی بھی شخص جغرافیائی علاقے سے باہر اِس کی نقل نہیں کرسکتا اور اس وجہ سے اَصل مصنوعات کے غلط اِستعمال کو روکتا ہے۔
جی آئی دیہی ترقی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے‘ مصنوعات میں فرق کرنے والے کے طورپر کام کرنے ، برانڈ کی تعمیر میں مدد ، مقامی روزگار پیدا کرنے ، سیاحت کی حوصلہ اَفزائی ، روایتی علم اور روایتی ثقافتی اِظہار کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اہم کردار اَدا کرسکتے ہیں۔
جی آئی نبارڈ رجسٹریشن کے عمل اور جی آئی کے بعد کے اَقدامات بشمول مارکیٹنگ لنکیجز ، برانڈنگ اور فروغ میں بہت اہم کردار اَدا کر رہا ہے ۔ یہ ملک کی پہلی تسلیم شدہ آرگنائزیشن ہے جس نے جی آئی کے مخصوص جی آئی پالیسی اور سکیمیں اَپنائی ہیں۔نبارڈ نے پورے اِنڈیا میں۱۴۷پروڈکٹ کی جی آئی درخواست دائر کرنے کا سپورٹ کیا ہے جن میں سے۲۴نے آج تک جی آئی سرٹیفکیشن حاصل کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 5 ہزار سے متجاوز

Next Post

ملک مارکیٹ جموں میںپتھراؤ کے الزام میں اب تک۸ ؍گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

ملک مارکیٹ جموں میںپتھراؤ کے الزام میں اب تک۸ ؍گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.