منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کریں گے: بائیڈن

کیف کو لڑاکا طیاروں کی فراہمی خارج از امکان نہیں: فرانسیسی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-01
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا تاکہ اسے روسی حملے کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے۔ وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ان لڑاکا طیاروں کو کیف بھیجنے کی حمایت کرتے ہیں جیسا کہ یوکرین کے متعدد رہنماؤں نے ایسا کرنے کا کہا ہے۔ ۔بائیڈن نے جواب دیا، نہیں”۔مغربی ممالک نے بالآخر اس ماہ یوکرین کو جدید ٹینک فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ ٹینک نیٹو ممالک کی فوجوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہیں۔
اس حمایت نے کیف کو امید دلائی کہ وہ اپنی فضائیہ کو مضبوط کرنے کے لیے جلد ہی ایف سولہ لڑاکا طیارے حاصل کر لے گا تاہم مغرب میں اس معاملے پر اب بھی بحث جاری ہے۔
یہ بیانات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پیرکے روز اوائل میں اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ یوکرین کو روسی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کرنا خارج از امکان نہیں ہے۔ انہوں نے تنازع بڑھنے کے خطرے کا انتباہ بھی کیا۔
ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ دی ہیگ میں بات چیت کے بعد فرانسیسی صدر نے کیف کی جانب سے اسے لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی درخواست پر پورا اترنے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’اصولی طور پر کچھ بھی خارج از امکان نہیں ہے، لیکن اگر تین معیارات پورے کیے جائیں‘‘۔
پہلا یہ ہے کہ یوکرین کی فوج کے لیے اس طرح کی سپلائی کی افادیت اور فزیبلٹی ہے۔ خاص طور پر اہلکاروں کی تربیت کے دورانیے کے لحاظ سے فزیبلٹی کو دیکھنا ہوگا۔ دوسرا معیار یہ ہے کہ سپلائی صورتحال کو مزید خراب نہیں کرے گی۔ جو کچھ ہم فراہم کرتے ہیں اس سے روسی علاقے کو متاثر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان چیزوں کو صرف یوکرین کی حفاظت میں استعمال کرنا ہوگا۔ تیسرا معیار یہ ہے کہ اس سے ہماری دفاعی صلاحیتوں کو کمزور نہیں ہونا چاہیے۔
میکرون نے یہ زور بھی دیا کہ فرانس کا خیال ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کو روسی زمینوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ دسمبر میں کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی جو ایک جرمن تحقیقی مرکز ہے نے ایک مطالعہ تیار کیا تھا جس میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حامیوں کی رینکنگ میں امریکہ پہلے اور فرانس دسویں نمبر پر تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین: والدین کو مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش بڑھانے کی اجازت مل گئی

Next Post

سرکاری ملازمین کا راج بھون جموں کے باہر دھرنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post

سرکاری ملازمین کا راج بھون جموں کے باہر دھرنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.