منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

برفباری سے کشمیر منجمند

وادی کا دنیا سے ہوائی اور زمینی رابطہ منقطع‘ تمام ۶۸ پروزیں منسوخ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-31
in اہم ترین
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
پیر کو موسم کی پہلی بھاری برف باری نے معمول کی زندگی متاثر کی جبکہ سرینگر،جموں قومی شاہراہ کو بند کر دیا اور تمام پروازیں منسوخ کی گئیں۔
سرینگر اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی جبکہ بالائی حصوں میں شدید برف باری ہوئی جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ۔
پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)، سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر، کلدیپ سنگھ نے کہا کہ آج۶۸ پروازیں چلنی تھیں۔انہوں نے کہا ’’کم روشنی اور مسلسل برف باری کی وجہ سے تمام۶۸ پروازیں منسوخ کر دی گئیں‘‘۔
سنگھ کاکہنا تھا’’تمام ایئر لائنز منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو بغیر کسی اضافی چارجز کے اگلی دستیاب پرواز میں جگہ دیں گی‘‘۔انکاکہنا تھا’’بغیر کسی کٹوتی کے مکمل رقم کی واپسی کا آپشن بھی دستیاب ہوگا‘‘۔
بانیہال،چندر کوٹ کے درمیان کئی مقامات پر پتھراؤ اور قاضی گنڈ علاقے میں تازہ برف باری کی وجہ سے سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’’جموں ۔سرینگر ہائی وے اب بھی بلاک ہے ۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹی سی یو سے تصدیق کے بغیر ہائی وے۴۴پر سفر نہ کریں‘‘۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے اور اب بھی برف باری ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم روڈ سے برف ہٹا رہے ہیں اور جیسے ہی برف صاف ہو جائے گی ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔
شدید برف باری کی وجہ سے وادی کشمیر کے کئی دور دراز علاقوں کا ان کے ضلع ہیڈکوارٹر سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔
سرینگر اور اس کے گرد و نواح کے علاقے برف کی سفید چادر سے ڈھکے ہوئے ہیں جو کہ یہاں کے رہنے والوں اور سیاحوں کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے ۔ پہاڑیوں کے آس پاس کی چھتیں، درخت، سڑکیں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں جو قدرت کے شاندار نظارے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس موسم سرما کے دوران سرینگر میں یہ پہلی بڑی برف باری ہے ۔
سرینگر اور آس پاس کے علاقوں میں اس وقت وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے ۔ گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ کے سیاحتی مقامات پر بھی آج ہلکی سے بھاری برفباری ہوئی۔ کشمیر میں موجودہ موسم کے تعلق سے جموں کے پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر بڑے پیمانے پر اعتدال سے بھاری برفباری، درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آج کے لیے ’اورینج کلر‘بھاری برف باری کی وارننگ جاری کی ہے ۔ اس نے آج رات سے بارش میں بتدریج کمی کی پیش گوئی کی ہے ۔ اس نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران برفانی تودے کے شکار علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے برفانی تودے گر سکتے ہیں کیونکہ اونچائی والے علاقوں میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اگلے دو دنوں کے دوران برفانی تودے کے شکار علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران صبح ساڈھے آٹھ بجے تک۸ء۳۱ملی میٹر بارش اور۵ء۱۲سینٹی میٹر برف پڑی۔ سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ میں۶ء۱۷ملی میٹر بارش اور۰ء۱۳سینٹی میٹر برف پڑی، جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں۱ء۲۲ ملی میٹر بارش اور۰ء۱۸سینٹی میٹر، کپواڑہ میں۳ء۷ملی میٹر بارش اور کوکرنا گ میں۵ء۴سینٹی میٹر برف پڑی۔۳ء۱۰ملی میٹر بارش ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برفباری:۳۰؍اور ۳۱ جنوری کے امتحانات ملتوی

Next Post

پیر کی صبح ۱۴ اور بعد میں صرف چار ۳۳ کے وی لائینوں میں خرابی تھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
پیر کی صبح ۱۴ اور بعد میں صرف چار ۳۳ کے وی لائینوں میں خرابی تھی

پیر کی صبح ۱۴ اور بعد میں صرف چار ۳۳ کے وی لائینوں میں خرابی تھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.