سرینگر///
کشمیر میں تازہ برف باری کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے پیر اور منگل کو لئے جانے والے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ۔
کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر ڈاکٹر ماجد زمان نے بتایا کہ موسمی حالات کے پیش نظر پیر اور منگل کو لئے جانے والے سبھی امتحانات کو فی الحال ملتوی کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دریں اثنا کلسٹر یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ آج اور کل لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیاگیا ہے ۔