منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

فوجی مشقوں کے دوران دو طیاروں میں ہوئی ٹکر میں پائلٹ ہلاک‘ایک زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کو ایف ۱۶ لڑاطیاروں کیلئے امدادی پیکیج دینے پر راجناتھ نے امریکہ کو بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
نئی دہلی کے جنوب میں فوجی مشقوں کے دوران انڈیا فضائیہ کے دو طیاروں میں دوران پرواز ٹکر سے ایک پائلٹ ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوئے ہیں۔
فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں طیارے ’پرواز کے تربیتی مشن‘ پر تھے جب یہ حادثہ ہوا۔
دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش میں گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی جو کہ اس مقام سے۵۰ کلومیٹر دوری پر واقعہ ہے جہاں سے ملبہ ملا ہے۔
انڈین ایئرفورس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔حادثے میں روسی ساختہ سکوئی سو ۳۰ شامل تھا جس میں دو پائلٹ تھے۔ دوسرا طیارہ فرانسیسی ساختہ میراج تھا جس میں ایک پائلٹ موجود تھا۔
پہلا طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے پہاڑ گڑھ علاقے میں گِرا جو کہ نئی دہلی کے ۳۰۰ کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔
ملبے کے قریب پولیس افسر دھرمیندرگور نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’دوسرا طیارہ ممکنہ طور پر اس مقام سے کچھ دور جا گرا ہے اور ہم نے اس کی تلاش کیلئے ٹیمیں روانہ کی ہیں۔‘
دوسرے طیارے کے حوالے سے مورینا کے ضلعی پولیس افسر اشوتوش باگری نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’حادثے کے مقام پر دو پائلٹس کی شناخت ہوئی ہے۔ انھیں طبی مدد کے لیے انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘
مدھیہ پریش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ مقامی حکام کو امدادی کارروائیوں میں ایئر فورس کی مدد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس سے قبل حالیہ تاریخ میں انڈین فضائیہ کو متعدد حادثوں میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
گذشتہ سال اکتوبر کے دوران اروناچل پردیش میں چینی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گِرنے سے پانچ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
ستمبر ۲۰۲۱ کے دوران تمل ناڈو کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انڈیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل بپن روات اور ان کی اہلیہ سمیت ایک درجن کے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ملک کی مسلح افواج کیلئے نئے طیاروں اور فوجی سامان کے فوری بندوبست کی کوششوں میں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حریت کانفرنس کا دفتر منسلک

Next Post

ارینہ سیکٹر میںاہم تنصیبات کی منظر کشی پر ۱۱مشتبہ افرد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

ارینہ سیکٹر میںاہم تنصیبات کی منظر کشی پر ۱۱مشتبہ افرد گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.