منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی بھارت کے ساتھ مذاکرات پر کوئی پالیسی ‘کوئی موقف نہیں ہو سکتا ہے… ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں… پاکستان ایک آزاد اور خودمختا ر ملک ہے اور اس کی ہمسایہ ملک کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایک پالیسی ضرور ہو سکتی ہے … لیکن … لیکن ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے کہ … کہ ۵؍اگست کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کیا ہے اور کیوں ہے ۔ وہ کیا ہے کہ پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ‘حنا ربانی کھر سے عمران خان کی جماعت کے ایک رکن قومی اسمبلی نے پوچھا کہ اگر فیصلہ ہوا تھا کہ ۵؍ اگست کے اقدامات کی واپسی تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے تو… تو کیا موجودہ حکومت اس موقف ‘ اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے… حنا کھر کا اس سوال پر کیا کہنا تھا ‘ اس میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ…اگر کسی بات میں دلچسپی ہے تو… تو اس ایک بات میں ہے کہ پاکستان کی یہ کیسی پالیسی ہے ؟۵؍اگست کو بھارت نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا ‘ کس مقصد سے کیا … چلئے مانتے بھی ہیں کہ پاکستان کو اس سے کچھ لینا دینا ہے اور… اور ضرور ہے‘ لیکن… لیکن صاحب جو کیا وہ بھارت نے کیا ‘ ایک منتخبہ حکومت نے کیا … یقینا پاکستان کو اس پر اعتراض ہے اور ہو گا… لیکن… لیکن کوئی ہمسایہ ملک محض اس لئے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے تو نہیںبیٹھ سکتا ہے کہ … کہ اس کے کسی فیصلے ‘ کسی اقدام پر ہمسایہ ملک اعتراض کریگا …ایسا نہیں ہوتا ‘ ایسا نہیں ہو سکتا ہے ۔پاکستان اعتراض کرے اور شوق سے کرے ‘ لیکن… لیکن اگر وہ اس امید سے ہے کہ اس کے اعتراض ‘ اس کے احتجاج سے بھارت۵ ؍اگست کے اقدامات کو واپس لے گا ‘ ان سے پیچھے ہٹے گا تو… تو صاحب یہ کسی دیوانے کا خواب کے علاوہ کچھ اور نہیں ہو سکتا ہے … کچھ اور نہیں ہے ۔پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے تین جنگوں سے سبق سیکھ لیا ہے… ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت یہ بھی سیکھ لے گی کہ… کہ ۵؍ اگست کے اقدامات پر وہ بھارت کو کسی بھی طرح کا ڈکٹیٹ ‘ کسی بھی طرح کا مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… خان صاحب اور ان کی حکومت کو تو یہ بات سمجھ میں نہیں آگئی تھی… امید ہے کہ میاں شہباز شریف اور ان کی حکومت کی سمجھ میں یہ بات آئے گی … یہ بات آگئی ہو گی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاک بھارت میں کوئی بیک چینل سفارت کاری نہیں ہورہی ہے:کھر

Next Post

بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.