جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہمہامہ میںساگر کی اہلیہ کے نام پر درج ڈھانچہ منہدم

این سی نے انہدامی کارروائی کو سیاسی انتقام گیری قراردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-26
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ میںساگر کی اہلیہ کے نام پر درج ڈھانچہ منہدم

SRINAGAR, JAN 25 (UNI):- Authorities demolished the structure allegedly raised by wife of Ali Mohammad Sagar, National Conference General Secretary, on government land during the ongoing anti-encroachment drive at Humhuma near Srinagar Airport on Wednesday. UNI PHOTO-159U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر/۲۵جنوری
جموں کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ کو ہٹا کر اراضی کو حکومتی تحویل میں واپس لینے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔
انہدامی کارروائی کے دوران انتظامیہ پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی پردہ پوشی کرکے صرف غریبوں سے اراضی واپس لینے کے الزامات کے بیچ سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے ایک ڈھانچہ کو منہدم کیا گیا جو، محکمہ مال کے مطابق، جموں و کشمیر کے سابق وزیر محمد علی ساگر کی زوجہ کے نام پر ریونیو ریکارڈز میں درج ہے۔
انہدامی کارروائی میں شامل اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے بدھ کی دوپہر ایئرپورٹ روڈ، ہمہامہ میں واقع ایک عمارت، جو محکمہ مال کے مطابق سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی ہے، کی دیوار اور عمارت کو منہدم کر دیا۔ اہلکاروں نے بتایا کہ یہاں ایک اور رہائشی ڈھانچہ بھی قائم کیا گیا ہے تاہم اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا کیونکہ وہ، ان کے مطابق، ملکیتی اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صرف سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے اور دیوار کو ہی منہدم کیا گیا اور ملکیتی اراضی پر تعمیر کئے گئے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
ادھر، موقع پر موجود محمد علی ساگر کے ایک رشتہ دار نے دعویٰ کیا کہ انہدامی کارروائی سے قبل مکینوں کو کئی نوٹس ارسال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا’’انہدامی کارروائی اْس وقت انجام دی گئی جب رہائشی مکان اور آفس میں کوئی موجود نہیں تھا۔‘‘
نیشنل کانفرنس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کیے گئے پریس نوٹ میں انہدامی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی انتقام گیری‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
این سی کا کہنا ہے ’’انتظامیہ مشینری، حکومتی اداروں کا غلط استعمال کرکے مین اسٹریم جماعتوں کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۶ جنوری کی تقریباتٹریفک کیلئے راہنما ہدایات

Next Post

نروال آئی ای ڈی دھماکہ:کئی مشتبہ نوجوان حراست میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

نروال آئی ای ڈی دھماکہ:کئی مشتبہ نوجوان حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.