جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جھیل ولر میں۸۴برسوں کے بعد بطخ کی ایک نایاب نسل دیکھی گئی

اس مخصوص نسل کو آئی یو سی این ریڈ لسٹ میں ناپید ہونے کے انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in اہم ترین
A A
جھیل ولر میں۸۴برسوں کے بعد بطخ کی ایک نایاب نسل دیکھی گئی

Duck Clangula Hyemalis

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع ایشیا کی سب سے بڑے جھیل ولر میں۸۴برسوں کے طویل عرصے کے بعد لمبی دُم والی بطخ کی ایک نایاب نسل کو دیکھا گیا۔
بطخ کی اس نایاب نسل کو ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ڈبیلو یو سی ایم اے ) کے فیلڈ اہلکاروں نے۲۲جنوری کو اس جھیل میں دیکھا۔
بطخوں کی یہ نسل یورپی اور امریکی بر اعظموں میں پائی جاتی ہے اور اس کو آئی یو سی این ریڈ لسٹ میں ناپید ہونے کے انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے ۔
کنزرویٹر عرفان رسول نے یو این آئی اردوکو بتایاکہ جھیل ولر میں گزشتہ ماہ۸۴برسوں کے بعد بطخ کی ایک نایاب نسل دیکھی گئی۔انہوں نے کہاکہ نایاب نسل کی بطخ دنیا کے سرد ترین مقام خاص کر سربیا میں نظر آتی ہے لیکن اس بار وادی کشمیر میں بھی اس کو دیکھا گیا ۔
رسول کے مطابق مذکورہ بطخ ناروے میں پائی جاتی ہے اور وہ سردی کے دنوں میں مخصوص مقامات کی اور سفر کرتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال ۲۰۱۳میں اس قسم کی بطخ کو اروناچل پردیش اور جموں میں بھی دیکھا گیا۔
کنزرویٹر نے بتایا کہ سال۱۹۳۹کے بعد پہلی دفعہ نایاب قسم کی بطخ جھیل ولر میں دیکھی گئی جو خوش آئند بات ہے ۔جھیل ولر میں مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عرفان رسول نے کہاکہ موجودہ سرکار نے مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کارگر اقدامات اُٹھائے ہیں۔
رسول نے مزید بتایا کہ جس جگہ سے بھی شکایت ملتی ہے تو فوری طورپر کارروائی عمل میں لا کر شکاریو ں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر اُن کے خلاف باضابط طورپر کیس درج کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امسال جموں وکشمیر انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ محکمہ مہما ن پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جھیل ولر کی صفائی کا کام شروع کیا جو کئی مہینوں تک جاری رہا۔
کنزرویٹر کے مطابق آبی پناہگاہوں کی ڈرجنگ اور صفائی کے باعث ہی نایاب قسم کے مہمان پرندے اب واردکشمیر ہو رہے ہیں۔
رسول نے بتایا کہ شکاری مہمان پرندوں کا شکار کرنے کی خاطر خاص قسم کی تین بندوقیں استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکام نے گزشتہ دنوں ہی ایک پنٹ گن جو کہ مہمان پرندوں کو مارنے کی خاطر استعمال میں لایا جاتا ہے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
اُن کے مطابق ابھی تک دو ایف آئی آر بھی درج کئے گئے جبکہ جھیل ولر کے اردگرد علاقوں میں مشتبہ مکانوں کی تلاشی بھی لی گئی ۔اُن کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے امسال مہمان پرندوں کا شکار کرنے کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی کیونکہ انتظامیہ نے اب اس کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔
رسول کا مزید کہنا تھا کہ مہمان پرندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جبکہ خاطی شکاریوں کے خلاف باضابط طورپر ایف آئی آر بھی درج کئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دگ وجے سنگھ کے بیان کیخلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

Next Post

سرینگر‘جموںمیں فل ڈریس ریہرسل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل

سرینگر‘جموںمیں فل ڈریس ریہرسل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.