جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شبمن گل کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in کھیل
A A
دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

بھارت نے شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
حیدرآباد میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے شبمن گل کے ہمراہ 60 رنز کی شراکت قائم کی، وہ 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی اس مرتبہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ نوجوان ایشان کشن کی اننگز بھی پانچ رنز تک محدود رہی۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد شبمان کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 65 رنز ی ساجھے داری قائم کی لیکن اس مرحلے پر سوریا کی 31 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
دوسرے اینڈ پر موجود شبان نے بہترین کھیل پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور 28 رنز بنانے والے پانڈیا کے ہمراہ مزید 74 رنز بھی جوڑے۔
28 رنز بنانے والے پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد شبمن نے اکیلے ہی نیوزی لینڈ کے باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔
نوجوان بلے باز نے 149 گیندوں پر 9 چھکوں اور 19 چوکوں سے مزین 208 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی اور ڈیرل مچل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈکی ٹیم اتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ڈیون کونوے صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نکولس 18 اور ڈیرل مچل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فن ایلن نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ٹام لیتھم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم 131 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی۔
اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جلد ہی بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کی بساط لپیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے بھارتی ٹیم کے وزائم کو خاک میں ملا دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لیے 162 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

بریسویل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی جبکہ سینٹنر نے بھی ففٹی تک رسائی حاصل کر لی۔

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

اننگز کے 46ویں اوور میں محمد سراج نے بھارت کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے اس اہم شراکت کا خاتمہ کردیا اور سینٹنر 57 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔

سراج نے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکا اور اگلی ہی گیند پر شپلی کو چلتا کر کے میچ میں چوتھی وکٹ حاصل کی۔

تاہم دوسرے اینڈ سے بریسویل نے ہمت نہ ہاری اور تن تنہا ڈٹے رہے اور فرگیوسن کے ساتھ مل کر اسکور کو 328 تک پہنچا دیا جو 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی بنے۔

میچ کے آخری اوور میں بھارت کو فتح کے لیے 20 رنز درکار تھے اور بریسویل نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا جبکہ اگلی گیند وائیڈ قرار دی گئی۔

تاہم شردل ٹھاکر نے اپنی اگلی گیند یارکر کرائی جس پر بریسویل ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے اور یوں بھارت نے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز دے کامیابی حاصل کر لی اور سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

بریسویل نے صرف 78 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے سراج نے چار جبکہ کلدیپ یادیو اور شردل ٹھاکر نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

شبمن گل کو ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکیورٹی اور موسمی صورتحال سے الیکشن نتھی

Next Post

وقار یونس نے باؤلنگ کوچ بنائے جانے سے متعلق قیاس آرائیوں کی وضاحت کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
شاہد آفریدی سے ہاتھ ملا کر بھارتی وزیر پسینے پسینے ہوگیا تھا، وقار یونس

وقار یونس نے باؤلنگ کوچ بنائے جانے سے متعلق قیاس آرائیوں کی وضاحت کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.